نیو شمس اسکول بھٹکل کے شعبہ بنات میں رقیہ ڈاکٹر یحیٰی عسکری ’ نجمِ اخوان‘ گولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd January 2024, 12:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :2 جنوری  (ایس اؤ نیوز )نیو شمس اسکول بھٹکل کے سید علی کیمپس میں منعقدہ  سالانہ جلسے میں بنات کے شعبہ میں عزیزی رقیہ بنت ڈاکٹر محمد یحیٰی ٰ عسکری کو رواں سال کے ’نجمِ اخوان‘ گولڈ میڈل کے ایوراڈ سے سرفراز کیاگیا ۔

اسکول کی ہونہار طالبہ رقیہ عسکری کو جلسہ کی مہمان خصوصی محترم زینت آپا عبدالغنی رکن الدین نے گولڈ میڈل پہناتے ہوئے اعزاز بخشا ۔ اس موقع پر انجمن پی یو کالج فارویمن کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر فرزانہ محتشم اور نذیفہ نذیر احمد قاضی بطور اعزازی مہمان موجود تھیں۔ جلسہ میں اسکول کی سطح پر منعقد ہونے والے ثقافتی، تعلیمی اور کھیل مقابلوں میں جیت حاصل کرنےو الی طالبات کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔

جلسہ کا آغاز عزیزی آمنہ بنت  عبدالباسط کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ محترمہ  جبین نے استقبال کیا تو محترمہ راحت محتشم نے شکریہ اداکیا۔ عزیزی عروہ مومن اور عزیز فائحہ فواز سدی باپا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...