بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ؛ اجتماعیت پر دیا گیا زور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd September 2018, 12:35 AM | خلیجی خبریں |

بحرین 22/ستمبر (ایس او نیوز/محمد اطہرپیرزادے) بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ ۲۰ ستمبر ۲۰۱۸ بروز جمعرات کو بحرین کے حمالہ علاقہ میں واقع ایک وسیع وِلّا میں منعقد کیا گیا۔ جناب عبدالفتّاح خلیفہ نے جلسہ کی نظامت کرتے ہوئے ممبران کا استقبال کیا، مولوی فوّاز سعدا ندوی نے تلاوتِ قرآن پاک سے جلسہ کو پُر رونق بنایا، اس کے بعد عزیزم منوّر علی انصار پیرزادے نے اپنے سریلی آواز میں نعت پیش کرتے ہوئے محفل کو معطر کیا۔ 

جماعت کے سکریٹری اوّل جناب اسحاق پلّور نے سالانہ رپورٹ پیش کیں۔ جس کے بعد جماعت کے محاسب عزیزم محمد مسیّب پٹیل نے مالی رپورٹ (financial report) کو ممبران کے درمیان تقسیم کرتے ہوئے اخراجات کی تفصیل ممبران کے سامنے رکھیں۔ جس کے بعد ممبران کو سالانہ رپورٹ اور مالی رپورٹ کے متعلق سوالات پوچھنے کا اختیار دیا گیا جس کے ذریعہ ممبران نے بہت سارے سوالات پوچھے جس کے اطمینان بخش جوابات دئے گئے۔ 

نائب صدر جناب احمد ضیا محتشم اور سابق جنرل سکریٹری جناب محمد اطہر پیرزادے نے دستور میں کی گئی ترمیمات اور اِضافات کو ممبران کی رائے کے لئے پیش کیا اور اُس پر تفصیلی گفتگو کے بعد تماموں کی اتفاقِ رائے کے ساتھ تمام ترمیمات اور اضافات کو منظوری حاصل ہوئی۔ 

جماعت کے ہمدرد جناب محمد الطاف مصباح و سکریٹری اوّل عزیزم محمد اسحاق پلّور نے اپنے  تاثرات بیان کئے۔ جماعت کے سکریٹری دوم جناب محمد معین خلیفہ نے نوائطی غزل پیش کی جس سے حاضرینِ مجلس لطف اندوز ہوئے۔ نائب صدرِجماعت جناب احمد ضیا محتشم نے اپنی صدارتی تقریر میں خاص کر لوگوں کو اجتماعیت کے فوائد گنواتے ہوئے بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ممبران کو بڑھ چڑھ کر انتظامیہ میں حصہ لینے پر ابھارا۔ عزیزم عبدالفتّاح نے شکریہ کلمات ادا کئے اور  انہی کے دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ 

جلسے کے بعد طعام کا انتظام محترم محمد الطاف مصباح صاحب نے کیا۔ تمام ممبران کی تفریح کے لئے تیراکی اور دیگر کھیل کی سہولیات بھی فراہم کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...