پیر 25 اکتوبر کوہونے والی بھٹکل میونسپالٹی کی 21 دکانوں کی نیلامی ملتوی؛ اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کے بعد نیلامی کی اگلی تاریخ کا ہوگا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd October 2021, 2:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپالٹی کی 21 دکانوں کی نیلامی جو 25 اکتوبر بروز پیر کو ہونے والی تھی، اب اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی  کی حکم  پر ملتوی کردی گئی ہے، لیکن دکانوں کی نیلامی کی اگلی تاریخ طئے نہ کئے جانے کو لے کر  پیداشدہ تنازعہ  کو حل کرنے  جمعہ کو میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی نے کونسلروں کی  ہنگامی میٹنگ طلب کی اور اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے موصولہ  حکم نامہ کو  کونسلروں کے سامنے پیش کیا۔ جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر  25 اکتوبر کو کونسلروں کا ایک وفد  اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی  سے مل کر دکانوں کی نیلامی کی نئی تاریخ   کے تعلق سے بات چیت کرے گا۔

25 اکتوبر کو جن 21 دکانوں کی نیلامی کی جانے والی تھی، اُن دکانوں کے کرائے داروں نے  اسسٹنٹ کمشنر سمیت رکن اسمبلی وغیرہ  کو  چند روز قبل ایک میمورنڈم پیش کیا تھا  اور دکانوں کی نیلامی  کے بجائے  دکانوں کی تجدید کرکے اُنہیں ہی دکانیں سونپنے کی درخواست کی تھی۔

پرانے کرایہ داروں کی طرف سے دکانوں کی نیلامی کی  مخالفت    اور آنے والے دیوالی  کے تہوار کو دیکھتے ہوئے  بتایا گیا ہے کہ  پیر کو ہونے والی  نیلامی کی کاروائی  سے شہر میں  امن  و امان کو خطرہ   لاحق ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف مناسب پولس بندوبست  کو لے کر محکمہ پولس بھی   پس و پیش کا شکار ہے، ایسے میں اب بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے   بھٹکل ٹاون میونسپل چیف آفسر کو مکتوب لکھ کر 25 اکتوبر کو ہونے والی   دکانوں کی نیلامی کی کاروائی کو  ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے جس  کو لے کر  جمعہ 22 اکتوبر کو ہوئی میونسپالٹی میٹنگ میں  گرما گرم بحث ہوئی۔

کونسلرس  محی الدین الطاف کھروری، عبدالروف نائطے ،  قیصر محتشم، فیاض مُلا، عبدالعظیم محتشم و دیگر کا کہنا تھا کہ  پانچ چھ  سال سے   دکانوں کی نیلامی رُکی ہوئی ہے، اس لئے اب  نیلامی کی کاروائی کو  ملتوی کرنا بالکل  مناسب نہیں ہے، کونسلروں کی اکثریت کا کہنا تھا   کہ  اتنے عرصے سے دکانوں کی نیلامی نہ ہونے سے  میونسپالٹی کولاکھوں روپیوں  کا  نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔ ایسے میں اے سی نے نئی تاریخ کے تعلق سے بھی نہیں بتایا ہے کہ  25 اکتوبر کو نیلامی کی کاروائی کو  ملتوی کرکے پھر کب نیلامی کا عمل کیا جائے گا، کونسلروں نے یہ بھی سوال اُٹھایا  کہ نیلامی میں حصہ لینے کےلئے جن لوگوں نے ڈی ڈی   داخل کی ہے، اُ س کا کیا ہوگا ؟ البتہ میٹنگ میں   بعض کونسلروں   بالخصوص  کرشنا نندپائی نے بتایا کہ  اب چھ سالوں سے  نیلامی کی کاروائی رُکی ہوئی ہے تو مزید کچھ دن کے لئے یہ کاروائی ملتوی کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ  حالات کو دیکھتے ہوئے  اے سی نے     تاریخ ملتوی کرنے کی بات کہی ہے تو ہم مزید ایک دیڑھ ہفتہ   بعد  بھی نیلامی کی کاروائی    شروع کرسکتے ہیں۔ کرشنانند پائی نے بتایا کہ  سنئیر افسران کو  حمایت میں لے کر  ہی نیلامی کی کاروائی کی جانی چاہئے ۔ کافی بات چیت کے بعد بالاخر اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ  پیر 25 اکتوبر  کو  اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی کے ساتھ مل کر اگلی تاریخ طئے کی جائے اور  اگلا قدم اُٹھایا جائے۔

میٹنگ میں چیف آفسر  رادھیکا بھی موجود تھی۔

میٹنگ کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  میونسپل صدر پرویز قاسمجی نے بتایا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم پر اکتوبر 25 کو 21 دکانوں کی نیلامی کی کاروائی انجام دینے  کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر  اے سی ممتادیوی نے   نیلامی کی کاروائی کو ملتوی کرنے کا حکم دیا  مگر ملتوی کرکے نیلامی کی کاروائی کب انجام دینی ہے اس کے بارے میں مکتوب میں تذکرہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے پیچیدگی پیدا ہوئی، اس لئے اُن سے ہی بات چیت کرکے   اگلا قدم اُٹھایا جائے گا ، پرویز قاسمجی  نے یہ بھی بتایا کہ   پیر کو اسسٹنٹ کمشنرکی طرف سےجوبھی  تاثرات سامنے آئیں گے، اسے  ہائی کورٹ کے علم میں لایا جائے گا اور کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے لئے جن لوگوں نے ڈی ڈی دی ہے، اس کے تعلق سے بھی قانون کے مطابق  کاروائی کی جائے گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔