مرڈیشور مین روڈ کی توسیع معاملے کو لے کر اعلیٰ افسران کے ساتھ رکن اسمبلی  کی  میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th July 2019, 6:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) مشہور سیاحتی مرکز مرڈیشور کے مین روڈ کی توسیع کو لےکرآر این ایس ہائی وے ہوٹل ہال میں  رکن اسمبلی سنیل نائک کی صدارت میں اعلیٰ افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

مرڈیشور میں داخلےوالے مین گیٹ سے مندر تک طئے شدہ 18میٹر کی توسیع کو عوام کی جائیداد ، ملکیت کو نقصانات سے بچانے کے لئے 16میٹر کم کرکے ایک ہفتہ میں منصوبہ تشکیل دیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی رہنمائی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی انجنئیر قانون کے مطابق زمین مالکان کو نوٹس جاری کریں، ہر ایک کو اعتماد میں لے کر 20دنوں میں سروے کام انجام دیں۔ اگر عمارات  کو کہیں زائد نقصان پہنچ رہاہے تو رعایت دینے کےلئے میٹنگ میں ہدایات جاری کی گئیں۔

 مین روڈ کنارے کے زمین مالکان میٹنگ میں حاضر رہتے ہوئے اپنی آراء ، مشورے وغیرہ کے متعلق رکن اسمبلی اور افسران کی توجہ مبذول کروائی ۔ تعلقہ پنچایت کارگزار افسر پربھا کر چکن منے ، بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا ، ماولی 1اور2گرام پنچایت کے صدور ، پنچایت ترقی جات افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ اس کے بعد رکن اسمبلی سنیل نائک نے افسران کے ساتھ مین روڈ پہنچ کر معائنہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔