بھٹکل سرکاری محکمہ جات کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ لے کر رکن اسمبلی کا وزیر تحصیل کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2020, 8:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍جنوری(ایس اؤ نیوز)محکمہ تحصیل میں کئی سارے مسائل فائلوں کی دھول چاٹ رہے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اس سلسلے میں حل کے لئے کارروائی کامطالبہ لےکر بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے بدھ کو وزیر برائے تحصیل آر اشوک کو میمورنڈم سونپا۔

کمٹہ  کے پروگرام میں شرکت کے لئے جارہے  موصوف وزیر سےبھٹکل میں  رکن اسمبلی کا وفد ملاقات کرتے ہوئے انہیں متعلقہ مسائل کی طرف توجہ دینے کی مانگ رکھی گئی ۔ ای۔ جائیداد کا مسئلہ کافی پیچیدہ ہوگیا ہے، اس کو آسان کیا جائے، ای جائیداد معاملے میں اترکنڑا کو رعایت دیں۔ بھٹکل کے منی ودھان سبھا کی تعمیراتی تکمیل کے لئے 3.15کروڑروپیوں  کی ضرورت ہے اس امداد کو منظوری دیں۔ سروئیر محکمہ میں خدمات انجام دے رہے عملے کی باقی تنخواہیں فوری ادا کرنے کے مطالبات رکن اسمبلی نے وزیر کے سامنے رکھیں۔

شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک نے شرالی میں قومی شاہراہ کی چوڑائی 45میٹر کئے جانے کی مانگ لے کر الگ سے میمورنڈم سونپا۔ رکن اسمبلی نے اس کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ شرالی کے عوام کو اس تعلق سے مسائل کا سامنا ہے، امید ہے کہ سرکار اس سلسلےمیں اقدام کرے گی۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا، تحصیلدار وی پی کوٹرولی ، آب پاشی انجنئیر ایم جے نائک سمیت کئی لوگ موجو د تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔