بھٹکل: لاک ڈاؤن قوانین میں کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔تنظیم کی درخواست پر غور نہیں ہوسکتا۔ ضلع انچار ج وزیر شیورام ہیبا ر کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2020, 3:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،25/اپریل (ایس او نیوز) شمالی کینراکے انچارج وزیر شیورام ہیبا ر نے جمعرات  کووِڈ 19سے متاثرہ بھٹکل کادورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”یہاں کے ایک مسلم ادارہ تنظیم کی طرف سے مانگ کی گئی تھی کہ رمضان مہینے کے پس منظر میں لاک ڈاؤن قوانین کے اندر روزانہ دو تین گھنٹے کی چھوٹ دی جائے۔ لیکن یہاں لوگوں کی زندگی اور موت کا سوال کھڑا ہوا ہے، اس لئے کسی بھی قیمت پر سرکای احکام میں 3مئی تک کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔اس مرتبہ بھگوان نے عبادت اور تہوار گھروں میں بند رہ کر منانے کی ہدایت جاری کی ہے، اب اسی کے مطابق عمل کیا جانا چاہیے۔“

 انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ حکم کسی ایک مذہب یا طبقے کے لئے نہیں ہے، بلکہ تمام مذاہب اور طبقات پر یکساں طریقے سے  لاگو ہوتا ہے۔ ضلع اور ریاست کی صورت حا ل دیکھ کر حکومت کی طر ف سے آئندہ اس تعلق سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی وقت چھوٹ دینے یا نہ دینے کی بات سوچی جائے گی۔“

ہیبار نے کہا کہ کھیتی باڑی، ماہی گیری،زراعت سے متعلقہ کاروبار، پنکچر کی دکانیں، میکسی، ٹی وی مرمت کی دکانیں، گیریج وغیرہ کھولنے کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ماہی گیری کی تعلق سے بھی ضلع کے تینوں اراکین اسمبلی اور ضلع پنچایت صدر کے ساتھ مشورہ کرکے مزید رعایتیں دینے کا فیصلہ کیاجائے گا۔3مئی تک ضلع سے باہر جانے یا اندر آنے والے لوگوں کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ مناسب فیصلہ کرے گی۔اس بارے میں کسی کی طرف سے افسران پر کسی بھی قسم کا دبا ؤ نہیں بنایا جائے۔

 ضلع انچارج وزیر نے سرکاری انتظامیہ کے افسران، پولیس افسران،ڈاکٹروں، نرسوں اور وباء کی روک تھام میں جی جان سے کوشش کرنے والوں کی خوب سراہنا کی۔اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان افسران اور عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

وزیر موصوف نے تعلقہ انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی کہ ضلع میں بے موسم کی جو برسات ہوئی ہے اور اس سے جن لوگوں کا نقصان ہواہے، اس کی بھرپائی 48گھنٹوں کے اندر کردی جائے۔

اس موقع پرضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر، رکن اسمبلی سنیل نائک، ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن،ڈی وائی ایس پی گوتم اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔