جالی پنچایت علاقہ میں یوجی ڈی مرکز کی عوامی سطح پر سخت مخالفت :پنچایت دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th July 2017, 9:17 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:25/جولائی (ایس اؤنیوز)جالی پٹن پنچایت علاقے کے سروے نمبر 202پر کسی بھی صورت میں یوجی ڈی مرکز کو موقع نہ دینے کا مطالبہ لے کر علاقے کے عوام نے جالی پٹن پنچایت دفترکا گھیراؤ کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔

علاقے کے جالی کے مشرقی و مغربی علاقہ ، ہارن گدے، تنگن ہتلو، دیوی نگر، جنگن گدے ، تلگیری اور دوڈمنے علاقہ کے سیکڑوں عوام کو جیسے ہی اطلاع ملی کہ منگل کو جالی پٹن پنچایت کی عام میٹنگ طئے ہے تو دفتر کا گھیراؤ کرکے مجوزہ منصوبے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنا سخت اعتراض درج کیا۔

احتجاجیوں نے اس موقع پر منصوبے کی خامیوں کو گناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عوامی مخالف منصوبہ ہے، یہ نظام خامیوں سے پُر ہے ، اس نظام کو جاری کرنے سے پینے کا پانی اور پانی کے کنوئیں گندے ہوجاتے ہیں، بیماریوں کو راہ ملتی ہے، ایسے منصوبے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سروے نمبر 202ایک رہائشی علاقہ ہے ، اسکول ہے، درختوں کی کٹائی سے ماحولیات پر برا اثر ہوگا، ہومٹی استھل ، مہا ستی امنور مندر ، ناگ جٹگیشور مندر ہیں، منصوبے سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے،احتجاجیوں نے پرزورآواز میں کہاکہ آ ج پنچایت کی منعقد ہونے والی عام میٹنگ میں اس تعلق سے لازمی طورپر قرارداد منظور کی جائے ، ورنہ یہاں سے نہیں لوٹنے کی ضد پراڑگئے۔تو لاچار پنچایت کے ذمہ داران اور پنچایت کے صدر عبدالرحیم شیخ نے احتجاجیوں کو تیقن دیا کہ منصوبے کے خلاف آج کی میٹنگ میں قرارداد منظور کرتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گاتو احتجاجی وہاں سے لوٹے ۔ چیف سکریٹری وینکٹیش ناؤڈا موجود تھے۔ ہریش نائک، گوڈی منے ، منجوناتھ ڈی نائک، گنپتی نائک ، مہیش کے موگیر، ہریش آچاری ، ایشور موگیر وغیر ہ موجود تھے۔ ایس آئی کوڈگونٹی ، ایس آئی پرمیشورپا کی قیادت میں پولس سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

وینکٹاپور میں بھی مخالفت : تعلقہ کے وینکٹاپور دیہات کے ہرلی سال ، کارگدے کے سروے نمبر 110پر یوجی ڈی کاموں کوشروع کئے جانے پر علاقہ کے عوام نے پنچایت دفتر پہنچ کر اپیل سونپی۔ وینکٹ رمن نائک وغیرہ موجود تھے۔ پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ نے اپیل قبول کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔