بھٹکل سمندر میں اتریں مچھلی شکار کے لئے  کشتیاں : کیا ر طوفان کے بعد ماہی گیروں کے چہروں پر مسکراہٹ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th October 2019, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) کیار طوفان کے تھمنے کے بعد جیسے ہی سمندر خاموشی کی طرف لوٹنے کے امکانات نظر آنے لگے تو ہاتھ باندھے خاموش بیٹھے ماہی گیر بھی سمندر میں مچھلی شکار کے لئے لوٹنےکی تیار ی میں ہیں۔ گزشتہ 8-10دنوں سے طوفان کی وجہ سے مزدوری سےمحروم گھروں میں وقت گزاری کرنےو الے ماہی گیروں کےچہروں پر مسکراہٹ کھیلتی دیکھی گئی۔

منگل کی صبح صبح کچھ مشینی کشتیاں ،4-5بوٹ سمندر میں مچھلی شکار کے لئے لوٹیں، بعض ایک کشتیاں سمندر میں مچھلیاں نہیں ملنے سے کنارے لوٹنے لگیں۔ دوپہر ہوتے ہوتے کئی کشتیاں سمندر میں مچھلی شکار کے لئے لوٹنے لگیں تو ماہی گیری دوبارہ اپنی پٹری پر آنے کے امکانات ظاہر کئے جارہےہیں۔

امسال موسم باراں کے بعد سمندر میں ماہی گیر ی شروع ہوکر تین چار مہینے ہورہےہیں اسی دوران   ماہی گیر  قریب ایک مہینے تک  سمندر میں مچھلی شکار نہیں کرسکے  ہیں، جس  سے انہیں کافی نقصان پہنچا ہے۔ سمندرمیں طوفان، تیز رفتار ہوائیں ، طوفانی موجیں ماہی گیروں کو سمندر میں اترنے سے روکتی رہی ہیں،اب جب کہ دوبارہ سمندرمیں مچھلی شکار کے لئے اترے  ہیں تو بتایا جارہاہے کہ اگلے 3مہینے ماہی گیروں کے لئے بہت ہی فیصلہ کن ہونگے، ماہی گیروں کو اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آگے چلنے کی ضرورت ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔