بھٹکل: شیرور ٹول گیٹ پر ایمبولنس کے لئے ’لین ون ‘پر سہولت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th March 2024, 8:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :4؍مارچ؍   (ایس اؤ نیوز )بھٹکل کی سرحد پر واقع قومی شاہراہ کےٹول گیٹ پر ایمبولنس اور وی آئی پی کو لین ون پر سہولت فراہم کرتےہوئے  دیرینہ مانگ کو پوراکیا گیا ہے۔ اس  لین ون پراب  ایمبولنس ، وی آئی پی اور فوری ضرورت والی  سواریاں گذر سکیں گی۔

اس سے قبل ایمبولنس والوں کو  ٹول گیٹ سامنے نظر آتے ہی سڑک کے ایک کنارے سے  ہوکر ٹول گیٹ کو گذارنا  پڑتا تھا اور سڑک کنارے اکثر جانوروں  کا جمگھٹا رہنے کی وجہ سے ایمبولنس ڈرائیوروں کو بے حد سنبھال کر آگے بڑھنا پڑتا تھا۔ اس  مشکل کو دیکھتے ہوئے    ایمبولنس ڈرائیور وں نے ٹول گیٹ حکام سے اپیل  کی تھی  کہ  تیز رفتار ایمبولنس کے لئے سیدھے سیدھے روڈ پر آگے بڑھنے کے لئے راستہ دیاجائے۔اب  لین ون پر ایمبولنس کو راستہ فراہم  کئے جانے کے بعد  ایمبولنس ڈرائیوروں نے نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے  اورفیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے ایمبولنس ڈرائیوروں کی طرف سے ٹول گیٹ مینجر کو پھول اور مالائیں  پیش کرکے  ٹول گیٹ مینجر راجن نائر کی ستائش کی ہے۔

اس موقع پر  ٹول انچارج یوگیش گوڈا، ٹول عملہ  دیپک کمار شٹی ، ایمبولنس ڈرائیور سنگھا کے نائب صدر اور رابطہ ایمبولنس ڈرائیور  امان اللہ شیخ، امول بوچرے، بابو موگیر، منگلو بھلوا، لائف کیر ایمبولنس کے ڈرائیور ونایک، منجو ودیگر عملہ موجود تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...