بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کو  ریاستی گورنر کے بدست صدر ہند تمغہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd August 2019, 6:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3؍اگست (ایس اؤ نیوز) بنگلورو کے راج بھون میں منعقدہ تقریب  میں بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کوریاستی گورنر وجو بھائی والاکے ہاتھوں  صدر ہند تمغے سے نوازاگیا۔  یوم ِ جمہوریہ کی مناسبت سے محکمہ پولس میں قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کو دئیے جانے والے’’ صدر ہند تمغہ‘‘  ایک اعزاز کی حیثیت رکھتاہے۔

بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا 1994میں پولس محکمہ میں سب انسپکٹر کے طورپر اپنی خدمات کی شروعات کی۔ منگلورو دیہی پولس تھانے میں پروبیشنری کی مدت مکمل کرنے کے بعد 29ستمبر 2001کو بھٹکل شہری پولس تھانے میں بحیثیت سے پی ایس آئی  اپنی سماجی فکر کی وجہ سے مشہور ہوئے۔  ہوناور میں اپنی سرویس کے دوران پولس عملے کے لئے ٹائلٹس کی تعمیر کرایا تھا۔ کارکلا میں نکلسیوں کے خلاف ہوئی کارروائی میں شریک رہنےوالے ڈیسوزادوسری مرتبہ بھٹکل کو  12مارچ 2018کو ترقی پاکر بحیثیت  ڈی وائی ایس پی اپنا عہدہ سنھالے ہوئے ہیں۔ شہر میں خاص کر ٹرافک نظام میں بہتری لاتے ہوئے ون سائڈ پارکنگ، ون وے رائڈنگ اور نو پارکنگ وغیرہ کو جاری کرتے ہوئے مشہورہوئے۔ بھٹکل علاقے کے اسکولوں اورکالجوں کے پروگراموں میں شریک ہوکر طلبا میں قانونی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرتےہیں۔ بھٹکل کے کھلے  پولس پریڈ میدان کو باڑ لگانا، 500لاری  مٹی ڈال کر میدان کو مسطح کرنا، پرانے ڈائس کو نکال کر جدید ڈائس کی تعمیر کرنا ان کا اہم کام ماناجاتاہے۔ بین الاقوامی باڈی بلڈنگ کے کھلاڑی کے طورپر ان کانام لیاجاتاہے۔ پولس خدمات اور کھیل کےمتعلق کئی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ خیال رہے کہ انہیں 2009میں وزیراعلیٰ طلائی تمغہ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...