22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں بھی سجاوٹ؛ ایودھیا سے آیا ہوا منترا گھر گھر تقسیم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2024, 3:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22جنوری (ایس او نیوز) ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے لئے اب دو دن رہ گئے ہیں جس کو لے کر پورے ملک میں بی جے پی کی طرف سے جشن کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے اور ملک بھر میں اس دن کو ایک تہوار کی طرح منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ دیگر شہروں اور علاقوں کی طرح بھٹکل میں بھی رام مندر کے افتتاح کو لے کر مختلف پروگرامس ترتیب دئے گئے ہیں۔ شمس الدین سرکل سمیت کئی دیگر اہم ناکوں کو جھنڈوں، بینروں اور کٹ آوٹس کے ذریعے سجایا گیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر 22 جنوری کو کُدری بیرپّا مندر میں دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں آٹھ سے دس ہزار لوگ شریک ہونے کی توقع ہے۔ جبکہ  اس مندر میں 18جنوری سے 20 ہزار دیپ جلائے جارہے ہیں اوربتایا گیا ہے کہ دیب کے ذریعے پورے  مندر کو روشن رکھنے کا یہ پروگرام 22 جنوری تک جاری رہے گا۔ پتہ چلا ہے کہ وزیرمنکال وئیدیا کے ذریعے تعمیر کردہ کریکل میں واقع مندر میں بھی رام مندر کے افتتاح کے موقع پرہزاروں لوگوں کے لئے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ کئی دیگر مندروں میں بھجن، اسٹیج و مختلف قسم کے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کےدن تمام (غیرمسلم) گھروں میں کھیر پکانے کی ہدایت دی گئی ہے اور اس کے لئے ایودھیا سے موصول ہونے والے منترا اکشھت (چاول کے چند دانے) تمام گھروں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ منترا اکھشت کو گھر گھر تقسیم کرنے والے ایک کارکن نے بتایا کہ ایک ہفتہ سے یہ کام جاری ہے، تقریبا تمام لوگوں کوایودھیا سے موصول ہونے والے منترا اکھشت کو پہنچایا گیا ہے، بعض بچے ہوئے گھروں میں بھی آج کل کے اندر پہنچایا جائے گا۔ ایک اور کارکن نے بتایا کہ  تمام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ 18 جنوری سے مندر کے افتتاح والے دن تک کسی بھی گھر میں مچھلی یا گوشت (نان ویج) نہیں پکے گا بلکہ تمام لوگ ویج کھائیں گے، جبکہ 22 جنوری کو ویج کے ساتھ ہرگھر میں منترا کشت  ڈالی ہوئی  میٹھی کھیر پکائی جائے گی ، اسی کے ساتھ ہر گھر میں شام کو دیپ جلائی جائے گی۔ اس کارکن نے یہ بھی بتایا کہ 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بچوں کو اسکول روانہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری طور پر اسکولوں میں چھٹی نہیں رہے گی اور تمام اسکول و دیگر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے البتہ بعض آر ایس ایس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ اسکولوں میں چھٹی دی گئی ہے۔

بھٹکل میں جگہ جگہ سجاوٹ کے ساتھ ساتھ اکثر آٹو رکشہ پر  بھگواجھنڈے لگائے گئے ہیں، جگہ جگہ پر مودی، یوگی اور شری رام کے فوٹو کے ساتھ بڑے برے پوسٹرس اور بینرس بھی اویزاں کئے گئے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کے کارکنان  اپنی جانب سے  آٹو رکشہ والوں کو یہ جھنڈے تقسیم کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایودھیا میں6 دسمبر1992 کو کارسیوکوں نے تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد2019  میں سپریم کورٹ کی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی والی بینچ نے بابری مسجد ملکیت تنازعہ میں رام مندر کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ فیصلے کے  بعد رام مندر تعمیر کرنے کا کام شروع ہوا تھا،اب مودی حکومت کے زیر اہتمام رام مندر کا تعمیری کام مکمل ہونے سے پہلے ہی 22 جنوری 2024 کو پورے جشن کے ساتھ مندر کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ مندرکا کام مکمل ہونے سے پہلے ہی اس  افتتاح کئے جانے کو لے کر ہندو مذہب کے اہم رہنما چار شنکر اچاریاوں نے اس تقریب میں شریک ہونے سے انکار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...