بھٹکل میں کورونا کے تازہ معاملات سامنے آنے کے بعدکاروار میں ڈپٹی کمشنر نے بلائی پریس کانفرنس، کہا؛ بھٹکل ’کنٹینمنٹ زون‘ میں قوانین سخت کئے گئے ہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2020, 12:41 PM | ساحلی خبریں |

کاروار9/مئی (ایس او نیوز)   ضلع ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں پریس سے مخاطب ہوکر بتایا کہ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کی طرف سے جاری کیے گئے رہنما اصولوں کے مطابق  بھٹکل تعلقہ کے دیگر علاقوں میں معاشی اور اقتصادی سرگرمیاں جاری رہیں گی، لیکن بھٹکل کو جو ’کنٹینمنٹ زون‘ میں رکھا گیا ہے اس کو آگے بڑھاتے ہوئے یہاں پر قوانین مزید سخت کیے جارہے ہیں۔جس کی پابندی بھٹکل کے ہرایک باشندے کو کرنی ہوگی۔

 ڈی سی نےبتایا کہ  جمعہ کو جو  12نئے پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں، اُس  کی وجہ سے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونا  زیادہ اہمیت نہیں رکھتی،  بلکہ بیماری پر روک لگانے اور مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح اہم ہوتی ہے۔کیونکہ ابھی یہ وباء ہمارے ضلع میں کمیونٹی سطح پر پھیلنے کے مرحلے میں نہیں پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  مریض نمبر 659کے رشتے دار منگلورو کے فرسٹ نیورو اسپتال میں گئے تھے اور وہاں سے واپس لوٹنے پر ان کے رشتے داروں اور کچھ خاص دوستوں میں یہ مرض پھیل گیا۔     ضلع ڈی سی نے بتایا کہ ضلع شمالی کینرا سے بہت سے عام مریض علا ج و معالجے کے لئے اڈپی اور جنوبی کینرا میں جاتے ہیں۔ طبی ضرورت کے تحت اجازت دی جاتی ہے۔ اگر فرسٹ نیورو اسپتال میں جانے والے افراد بھٹکل تعلقہ محکمہ صحت کے افسران کو خود ہی اس کی اطلاع دئے ہوتے تو اس مرض کواس طرح پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا۔

یاد رہے کہ ضلع انتظامیہ نے سیل ڈاؤن کیے ہوئے علاقے سے کسی کو بھی باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو اپنے گھروں تک ہی محدود رکھنے اور ان کی بنیادی ضرورتوں کو تعلقہ انتظامیہ اور کچھ مقامی رضاکاروں کی مدد سے پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت ترین کارروائی کرنے کی بھی بات کہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔