بھٹکل میں ایک عورت کی ٹیکس معاملے پر بے عزتی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th April 2017, 9:42 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:24/اپریل(ایس اؤنیوز)ٹیکس وصولی کے معاملے کو لے کر بھٹکل ٹائون پولس نے میونسپالٹی کے کرایہ وصولی کرنے والے ٹھیکدارکو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کا واقعہ آج پیر کی شام کو پیش آیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت شاذِر ائیکری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 پولس نے بتایا کہ متعلقہ ٹھیکدار ترکاری فروش عورت کے ساتھ ٹیکس معاملے کو لے کرتکرار کرتے ہوئے زائد ٹیکس کا مطالبہ کررہا تھا، بعد میں متعلقہ ترکاری فروش کو گالیاں دیتے ہوئے اُس کے بال پکڑتے ہوئے اُسے دھمکیاں دی، جس پر متعلقہ عورت نے بھٹکل شہری پولس تھانہ پہنچ کر  شکایت درج کی جس پرکاروائی کرتے ہوئے  پولس نے شاذِر کو گرفتار کرلیا۔ 

پولس تھانہ میں درج  شکایت کے مطابق ملزم کے ایم شاذر (شاذِر ائیکری ) نے 16اپریل کی صبح 7بجے بھٹکل مین روڈ پر اربن بینک کے سامنے ترکاری بیچنے والی منکولی ، رگھوناتھ روڈ کی مکین لکشمی کرشنپا نائک (65) کے ساتھ بحث کرتے ہوئے 2فی صد ٹیکس پر زور دیا۔ پھر عوامی جگہ پر عورت کو روک کر اُس کے بال کھینچتے ہوئے اُس کی بے عزتی کی اور  گالی گلوج کرتے ہوئے ٹیکس ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر سریش نائک کی ہدایت پر پی ایس آئی انپا موگیر نے کیس درج کرلینے کے بعد  ملزم شاذر ائیکری کو گرفتارکرلیا  پھر عدالت میں پیش کرتے ہوئے اُسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔