بھٹکل: ٹریڈ لائسنس بنانےیا رینیو کرانے میونسپالٹی میں الگ کاونٹر قائم کرنے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st September 2020, 11:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21 ستمبر (ایس او نیوز)  ٹریڈ لائسنس نیا بنانے یا پرانے لائسنس کو رینیو کرانے کے لئے میونسپالٹی میں  ایک الگ کاونٹر قائم کرنے سمیت  میونسپالٹی میں لائسنس  کے تعلق سے ہرممکن سہولیات  فراہم کرنے کا مطالبہ لے کر بھٹکل بزنس کمیونٹی (بازار علاقہ) کے  ایک وفدنے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی۔

پیر کو اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت  سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل کے تاجر جناب ثناء اللہ گوائی نے   اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بعض دکانوں کو لائسنس رینیو نہ کرانے کو لے کر بند کرانے پر   سخت ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ بھٹکل میں کئی لوگ میونسپالٹی کی ملکیت والی عمارتوں میں بھی بغیر لائسنس  کاروبار کررہے ہیں، تعجب اس بات پر ہے کہ ان میں سے اکثر  لوگ میونسپالٹی کو کرایہ بھی نہیں دے رہے ہیں اور غیر قانونی طور پر شراب بھی فروخت کررہے ہیں، انہوں نے اے سی سے مطالبہ کیا کہ اگر دکانوں کو لائسنس نہ ہونے پر  بند کرانا ہی ہے تو پہلے وہاں سے اپنا کام شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ راستوں کے کنارے  عوام کی چہل پہل والی جگہوں پر بھی  نیچے بیٹھ کر کاروبار کررہے ہیں اور کئی ایک نے غیر قانونی باکڑے ڈال کر اپنا کاروبار کررہے ہیں جن کے پاس نہ لائسنس ہے اور نہ ہی وہ  ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

ثناء اللہ گوائی نے اے سی کو یہ بھی بتایا کہ وہ پہلے میونسپالٹی کی جانچ کرے کہ آیا وہاں  نیا لائسنس بنانے یا لائسنس کی تجدید کرانے  اسٹاف صحیح ڈھنگ سے کام کررہے ہیں یا نہیں اور  میونسپالٹی کے کمپوٹرس کام کررہے ہیں یا نہیں کیونکہ اکثر لوگ میونسپالٹی جاکر واپس آرہے ہیں، گوائی  نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ  میونسپالٹی میں پہلے ایک الگ سے کاونٹر بنائیں جہاں لائسنس بنوانے یا لائسنس رینیو کرانے کی مکمل سہولت ہو، اور کوئی لائسنس کے لئے وہاں پہنچے  تو اُن کا کام آسانی سے بن جائے اور میونسپل حکام انہیں یہاں سے وہاں نہ بھیجیں۔

اس موقع پر بزنس کمیونٹی کی جانب سے محمد علی سدی باپا نے میمورنڈم پڑھ کر سنایا جس میں  گذشتہ بدھ کو اے سی کی جانب سے دکانوں کو بند کرائے  جانے کی کاروائی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ آئندہ اس طرح کے ا قدامات  نہ اُٹھائے جائیں۔

یاد رہےکہ گذشتہ بدھ کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل حکام اور پولس کی مدد سے کئی دکانوں پر پہنچ کر لائسنس اور ضروری کاغذات کی جانچ کی تھی    اور جن دکانداروں نے کاغذات نہیں دکھائے تھے، اُن دکانوں کو  اُسی وقت بند کروایا تھا اور  دکانداروں کو ہی  تالہ ڈالنے کہا تھا اور اُن کے پاس سے  چابیاں حاصل کیں تھیں، تین چار دکانوں کو بند کرانے کے بعد جب لوگوں نے مزاحمت کی تو چابیاںواپس دے کر جلد سے جلد انہیں  اپنے لائسنس بنوانے یا لائسنس  کو رینیو  کرانے کی ہدایت دی تھی۔ واقعے کے بعد بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن سمیت تنظیم کے حمایت یافتہ میونسپل کونسلروں نے بھی واقعے کی مذمت کی تھی۔

خیال رہے کہ آج بھٹکل کے مختلف ناکوں پر میونسپالٹی کی طرف سے بینرس لگائے گئے ہیں جس میں کاروباری حضرات کو  10 اکتوبر سے پہلے پہلے لائسنس بنانے یا رینیو کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...