بھٹکل:16/اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ایس آرٹی سی بس اسٹانڈ کی عمارت زمین بوس ہوکر 3ماہ ہورہے ہیں، مسافروں کو کافی تکلیف ہورہی ہے، حالات کو دیکھتے ہوئے عوام کی مانگوں کے مدنظر بس اسٹانڈ کے بدانتظامی کو ٹھیک کرنے کا بھٹکل ناگریک ویدیکے نے مطالبہ کیا ہے۔
معاملے کو لے کر ویدیکے کے اعزازی صدر دتاتریا نائک نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ بس اسٹانڈ میں مسافروں کے لئے مناسب چھت ہے نہ ٹائلٹ ہے۔ مریضوں کو بس پر سوار کرنے کے لئے کار کو بس اسٹانڈ کے اندر لے جانا مشکل ہورہاہے۔ بس اسٹانڈ پر معمر ،بزرگ مسافروں کو بس کا انتظار کرنا بھی ایک مصیبت بن گئی ہ ے۔ عوام کے مسائل پر عوامی نمائندے توجہ نہیں دے رہے ہیں، آئندہ 15دنوں میں بس اسٹانڈ کے انتظامات کے متعلق کارروائی نہیں کی گئی تو بس اسٹانڈ کی بد انتظامی کے متعلق قومی شاہراہ پر احتجاج کرنے کی دھمکی دی ۔ اس موقع پر ویدیکے کے صدر پاسکل گومس، شری دھر وغیرہ موجود تھے۔