بھٹکل:بلدیہ دفتر پر ہوئے پتھراؤ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں : بی جےپی کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2017, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/ستمبر (ایس اؤنیوز)اتوار کی شام نجی ہوٹل میں منعقد ہ بی جے پی کی پریس کانفرنس میں لیڈران نے جمعرات کو عوامی احتجاج کے دوران شرپسندوں کی طرف سے بلدیہ دفتر پرہوئے پتھراؤ سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہونے کی بات کہتےہوئےمعاملے سے پلہ جھاڑتی نظر آئی ۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران نے کہا کہ خود سوزی کے ذریعے خودکشی کئے دکاندار رام چندر نائک کی حمایت میں بی جے پی لیڈران ، کارکنان عوامی احتجاج میں شرکت بالکل صحیح اور سچی بات ہے ۔ لیکن وہاں اچانک ہوئے معاملہ سے بی جے پی لیڈران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ معاملے کو لے کر اب پولس عوامی احتجاج میں شریک ہونے کی وجہ سے گھر وں میں گھس کر گرفتار کررہی ہے، ان پر حملہ کررہی ہے، اور ان پر ایسے مقدمات درج کئے گئے ہیں جس سے انہیں ضمانت نہ مل سکے۔ ہمارے کسی بھی کارکنا ن سے پوچھ تاچھ کرنی ہے تو ہم خود انہیں لے کر آنے تیار ہیں، پولس ہمیں بتائے تو صحیح، لیکن پولس بی جے پی کارکنان پر ظلم کرتی ہے تو بھٹکل بند کا اعلان کرنے کا انتباہ دیا۔ معاملے کو ہم نے ضلعی اور ریاستی لیڈران کے دھیان میں لائے ہیں۔ ہم جدوجہد کے لئے تیار ہونے کی بات کہی ۔

بلدیہ دکانداروں کو نکال باہر کرنے کے سلسلے میں عدالت یا سرکار سے کوئی حکم صادر نہیں ہواہے، دکانداروں کو نوٹس اور مہلت دئیے بغیر انہیں زبردستی نکال باہر کرنا قابل مذمت ہے۔ جس کے نتیجے میں دکانداروں کی زندگی چلنا دشوار ہوگیا ہے، اس کے پیچھے کچھ خفیہ ہاتھ کام کررہے ہیں، مہلوک رام چندر نائک کے خاندان کو حکومت کی طرف سے 10لاکھ روپئے کا معاوضہ اداکئے جانے کا مطالبہ کیا اگر نہیں تو جدوجہد کرنےکی دھمکی دی ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، بی جے پی ریاستی پریشد کے ممبر پرمیشور دیواڑیگا، دتاتریا نائک، کمار ہیبلے ، راما نائک، کمار نائک، سچن نائک، کرشنا موگیر، ناگراج دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔

ریاستی حکومت تمام مقامات پر ادارے کے لیڈران کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، بھٹکل میں بھی اسی پالیسی کا اپنایا جارہاہے، حکومت اپنا رویہ نہیں بدلی تو بھٹکل چلو جیسے پروگرام کا اہتمام کئے جانے کی ہندو جاگرن ویدیکے کے ضلع لیڈر بی ایس پائی نے جانکاری دی ۔ پریس میٹ میں انہوںنے بات کرتے ہوئے کہا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...