بھٹکل: بینگرے پنچایت میں 35لاکھ سے زائد روپیوں کا گھپلہ : کیا کا م کے بغیر ہی ٹھیکدار کو رقم دی گئی ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2021, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بینگرے گرام پنچایت حدود کے گونڈرکیری میں کام کئے بغیر ٹھیکدار کو رقم ادا کئے جانے کےمتعلق مقامی عوام نے شکایت پیش کرتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

گونڈرکیری کے قریب موجود کمپاؤنڈ دیوار  سیلاب کی وجہ سے خراب ہوگئی تھی ، اس کی مرمت کے لئے سیلا ب معاوضےمیں سے 35 لاکھ روپئے منظور ہوئے تھے۔ عوام نے الزام لگایا ہے کہ  کنداپور کے ایک ٹھیکدار نے 37.14لاکھ روپیوں کے لئے ٹھیکہ لے کر 19جولائی 2020کو پروانہ حاصل کیا تھا۔ اب جب کہ 11مہینےہورہےہیں نہ ٹھیکدارمتعلقہ جگہ  دیکھنے گیا اور نہ ہی کام کیاہے البتہ تعمیرات کی رقم انہیں منظور ہونے کا عوام نے الزام لگایا ہے۔

اس سلسلے میں عوام کا کہنا ہےکہ متعلقہ علاقے میں سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین ہے، کمپاؤنڈ کی مرمت نہ ہونےکی وجہ سے سیلاب کا پانی کھیتوں میں گھسنے سے  فصل برباد ہوتی ہے۔ موسم گرما میں کیچڑ ہونےکی وجہ سے زراعت ممکن نہیں ہوتی ۔ اس تعلق سے کئی مرتبہ ہم نے رکن اسمبلی سمیت کئی عوامی نمائندوں کو دیوار کی مرمت کے لئے اپیل کی تھی ، مگر اب تک کوئی فائدہ نہیں ہواہے۔

15برس پہلے گرام پنچایت کی جانب سے کمپاؤنڈ دیوار کی تعمیر ہوئی تھی  اس کے بعد کوئی تعمیراتی کام نہیں ہواہے۔ ایک سال پہلے چھوٹی آب پاشی محکمہ کی طرف سے دیوار کی مرمت کے لئے رقم منظور ہونے کی  ہمیں کوئی خبر نہیں ہے۔ لیکن ٹھیکدار کو رقم اداہونےکے متعلق ہمیں پتہ چلاہے، یہاں سوال یہ ہے کہ تعمیراتی کام کئے بغیر ہی بِل کی ادائیگی کیسے ہوئی ؟

عوام کمپاؤنڈ دیوار کی مرمت کے لئے پچھلے کئی برسوں سے مطالبہ کرتے رہے ہیں، لیکن سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصل کو نکالنا ممکن نہیں ہورہاہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کئے بغیر جنہیں بل ادا کیاگیا ہے ان سب کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جمعرات کو گونڈرکیری میں جمع ہونے والے عوام نے اس سلسلےمیں جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر گرام پنچایت ممبر سوشیلا گونڈا، لکشمی گونڈا، دیوویندر گونڈا، رام گونڈا، سنی گونڈا، گوئیدا گونڈا، منگلی گونڈا، بڈیا گونڈا، ایرما گونڈا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔