بھٹکل اتی کرم داروں کی تکرار عرضی پر جالی پنچایت ممبران کو اعتراض : تحصیلدار سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2020, 1:33 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍فروری(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کرکٹ اکیڈمی میدان میں اتی کرم ہوراٹ گارر ویدیکے کی قیاد ت میں سونپی گئیں ہزاروں عرضیوں کے متعلق بھٹکل جالی پٹن پنچایت کو کسی بھی طرح کی کو ئی اطلاع دئیے بغیر تھصیلدار کی معرفت ڈپٹی کمشنر کو عرضیاں روانہ کرنے پر پنچایت ممبران نے سخت اعتراض جتایا ہے اور بھٹکل تحصیلدار ملاقات کرتے ہوئے اپنا اعتراض درج کیا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو کرکٹ اکیڈمی میدان میں اتی کرم داروں کی طرف سے تحصیلدار دفتر کےسرکاری عملے نے عرضیاں وصول کیں تھیں، لیکن جالی پٹن پنچایت ممبران کا کہنا ہے کہ اس تعلق سے اُنہیں جانکاری نہیں دی گئی۔ پنچایت ممبران نے تحصیلدار سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اتی کرم داروں کی طرف سے آج یعنی  19افروری کو ریلی نکالنے کا منصوبہ تھا، لیکن پولس  کی طرف سے  اجازت نہیں دی گئی، اس دوران تحصیلدار نے بتایا  کہ  چونکہ اتی کرم دار  مقامی تحصیلدار کی معرفت ضلع کے ڈی سی کے نام  عرضیاں دے رہے تھے تو عرضیاں وصول کرنا ہمارا کام تھا، یہاں دفتر پر جھمیلہ ہوگا اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہوجائے گی اسی لئے ہم نے اپنے عملے کو ہی وہیں بھیجا اور عرضیاں وصول کیں۔

اس موقع پر ممبران نے شکایت کی کہ جالی پنچایت علاقے کی ترقی کے لئے کوئی میٹنگ  نہیں ہورہی ہےپنچایت علاقے میں کئی ساری بنیادی سہولیات نہ ہونے کو لے کر  مسائل پائے جاتے ہیں جنہیں حل کرنے  کے لئے  کوئی میٹنگ نہیں بلائی جارہی ہے، ممبران نے کہا کہ  پینےکے پانی کی سپلائی  ، اندرونی نالیوں کی بد نظمی ، صفائی، ووٹرشناختی کارڈ میں بھی تجدید نہیں ہونے  جیسے کافی مسائل ہیں جس کے  تعلق سے فیصلے لینے ہیں ، لیکن  میٹنگ نہ بلائے جانے  سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔  تحصیلدار نے یقین دلایا کہ اگلے ہفتہ پنچایت علاقے کی ترقی اور مسائل کے متعلق میٹنگ منعقدکی جائے گی۔ اس موقع پر پنچایت ممبران آفتاب دامودی ، بلال قمری ، ریشمہ ، فاطمہ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔