بھٹکل میں شاندارجلوس کے ساتھ انجمن صد سالہ جشن کا ہوا آغاز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th January 2019, 1:44 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 3/جنوری (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کا مشہور  و معروف قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی صد سالہ تقریبات کا آغاز آج جمعرات کو شاندار اور پروقار جلوس کے ساتھ ہوا جس میں سینکڑوں طلبا سمیت انجمن کے اراکین، ابنائے انجمن اور انجمن کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ شہر کے عوام و خواص بھی کثیرتعداد مٰیں شریک ہوئے اور ریلی کو تاریخی بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

جلوس وقت مقررہ پر دوپہر ٹھیک دو بجے انجمن آباد سے شروع ہوا اور نیشنل ہائی وے سے شمس الدین سرکل پر گھوم کر پی ایل ڈی بینک ، اربن بینک، اولڈ بس اسٹائنڈ ہوتا ہوا سلطان اسٹریٹ سے چوکبازار ہوتا ہوا محمد علی روڈ پر مُڑ کر مین روڈ پہنچا، جہاں سے ماری کٹہ ہوتے ہوئے سیدھے اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول میدان میں پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگیا۔

جلوس جب نیشنل ہائی وے پر پہنچا تو کچھ دیر کے لئے ٹریفک نظام متاثر ہوا، اس موقع پر پولس کا مناسب بندوبست کیا گیا تھا اور جلوس گذرنے تک سواریوں کو سرکل اور  ریلائنس آفس  کے قریب روک دیا گیا تھا۔

جلوس میں پرائمری سے لے کر ہائی اسکول اور کالج طلبا اپنے اپنے یونیفارم میں شریک ہوئے، اسی طرح اسکاوٹس نیز  این سی سی طلبا نے پورے ڈسپلن کے ساتھ مارچ فاسٹ کرتے ہوئے سڑک کے اطراف موجود سینکڑوں حاضرین کو اپنی طرف متوجہ کرانے میں کامیاب رہے۔ جلوس میں بعض ذمہ داران کاروں پر نظر آئے تو زیادہ تر ذمہ داران پیدل جلوس میں شریک ہوئے۔ سینکڑوں لوگوں نے بائک ریلی کے ذریعے بھی اس جشن میں حصہ لیا۔

بہت سارے طلبا نے اپنے ہاتھوں میں انجمن کی  حمایت میں بلے کارڈس اُٹھارکھے تھے، جبکہ لبوں پر انجمن انجمن کا ترانہ تھا، بعض طلبا اور عوام  انجمن زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ انجمن اسکول کے استاذ اور لیکچررس سمیت ابنائے انجمن کے ذمہ داران نے  والنٹیرس کی خدمات انجام دی اور جلوس کو ڈسپلن کے ساتھ لے جانے میں کامیاب رہے۔ گلف میں مقیم  کافی ذمہ داران بھی انجمن ریلی  میں نظر آئے۔ 

جلوس کے موقع پر مسلم مرچنٹس اسوسی ایشن کی ہدایت پر تمام مسلمانوں نے اپنی اپنی دکانیں بند رکھتے ہوئے جلوس میں شریک ہوئے اور انجمن کے ساتھ اپنی وابستگی کا ثبوت پیش کیا۔ اسی طرح بعض جگہوں پر جلوس میں شریک لوگوں کے لئے الگ الگ اداروں کی طرف سے  پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔ جلوس نکلنے سے قبل ساحل آن لائن سمیت گلف کے بعض ذمہ داران کی جانب سے انجمن صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو اور جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل کی گلپوشی  کی گئی۔

اولڈ بس اسٹائنڈ، سلطان اسٹریٹ، مین روڈ اور ماری کٹہ وغیرہ علاقوں میں جلوس کو دیکھنے اور جلوس کا استقبال کرنے جہاں عوام کی کافی تعداد نظر آئی، وہیں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین بھی نظر آئیں۔

انجمن میدان میں جلوس جلسہ  میں تبدیل ہونے کے بعد جلوس کی قیادت کرنے والے انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے  جلوس کو تاریخی قرار دیا اور  شرکاء کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ جلوس  پورے ڈسپلن کے ساتھ وقت پر شروع ہوکر ٹھیک وقت پر اپنے  اختتام کو پہنچا۔ انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل، صد سالہ تقریب کے کنوینر جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی، جناب عبدالرحمن محتشم جان، جناب ڈی ایچ شبر وغیرہ  نے اس موقع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مولوی طلحہ رکن الدین ندوی کی دُعا پر عصر کی آزان کے فوری بعد جلسہ برخواست ہوا۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی نگرانی اور سرکل پولس انسپکٹر گنیش کی قیادت میں بھٹکل پولس کا کافی عملہ حفاظتی انتظاما ت پر سخت چوکس تھا۔

شاندار ریلی کے بعد اب صد سالہ جشن کی تقریب کا باقاعدہ آغاز سنیچر 5 جنوری کو صبح 9:30 بجے انجمن آباد گراونڈ میں ہوگا جس میں ریاست کے وزیراعلیٰ کماراسوامی سمیت دیگر وزراء کی بھی شرکت متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ساحل آن لائن نے آج ہوئے  پورے جلوس و جلسہ کا لائیو ٹیلی کاسٹ پیش کیا تھا ہزاروں لوگوں نے  اپنے کمپوٹر اسکرین اور موبائل اسکرین پر پروگرام کا بھرپور لطف اُٹھایا۔

پروگرام کی اعلیٰ کوالٹی کی وڈیو ریکارڈنگ بھی بعد میں یو ٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی، جس کی لنک ذیل میں دی جارہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...