بھٹکل انجمن اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر ’’یوم ِ تعلیم ‘‘ کا انعقاد  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th November 2018, 5:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍نومبر (ایس او نیوز)امام الہند ،بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر طلبا کو ان کی شخصیت سے متعارف کرانے اور وطن عزیز کی آزادی کے لئے ان کی طرف سے پیش کی گئی قربانیوں کو پیش کرنے کی غرض سے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں مولانا آزاد لینگویج اینڈ لائبریری کلب کے زیر اہتمام 11نومبر 2018بروز اتوار کو ‘‘ یوم تعلیم ‘‘ منایاگیا ۔

جماعت ہشتم کے متعلم عبدالرحمن کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد دہم جماعت کے طالب علم مشرف محی الدین نے ہدیہ نعت پیش کی ۔ اردو کے استا د نور محمد نے  سبھی کا استقبال کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبا نے مولاناآزاد کی شخصیت، قربانیاں، ان کی مجاہدانہ کاوشوں پر روشنی ڈالتےہوئے تقریریں کیں۔ جماعت ہشتم کے مفاز احمد ابن مبین ائیکری نے ’مولانا آزاد قومی یکجہتی کے علم بردار ‘۔محمد جواب ابن محمد جاوید ناگرمٹ نے ’مولانا آزاد کی شخصیت ‘۔ دہم جماعت دہم کے خبیب احمد ابن مولانا خواجہ معین الدین اکرمی نے ’مولانا آزاد کی ناقابل فراموش خدمات ‘ کے عنوانات پر تقریریں پیش کیں۔

محکمہ اقلیتی بہبود بھٹکل کے توسیعی آفیسر شمس الدین شیخ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا آزاد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبا کو مولانا کی علمی و ادبی شخصیت کو اپنا کر ایک قائد کی طرح ترقی کرنےکی تلقین کی اور محکمہ اقلیتی فلاح وبہبودی کی طرف سے ملنے والی سہولیات کاذکر کرتے ہوئے اس سے استفادہ کرنےکی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک کتابچہ کی رونمائی کی۔ انگریزی ادب کے استاد محی الدین ختالی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے علم کے ساتھ ادب بھی حاصل کرنےاور نصابی کتابوں کے ساتھ دیگر ادبی کتابوں کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی ۔

ہائی اسکول کے صدر مدرس شبیر دفعدار نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا علم و ادب کے ساتھ اخلاق پر بھی توجہ دینے اور مولانا آزاد جیسی شخصیت کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی۔ علم سائنس کے استاد عبدالرشید مرزانکر نے ملک کی آزادی کے موقع پر مولانا آزاد کو  درپیش مسائل و مشکلات اور اس کے حل کے لئے کی گئی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے طلبا کی رہنمائی کی انہی کے شکریہ کے ساتھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔ مولوی عبدالحفیظ ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔