بھٹکل: انجمن ڈگری کالج فور ویمن کے شاندار نتائج کا سلسلہ جاری
بھٹکل :2 جنوری (ایس اؤ نیوز ) انجمن ڈگری کالج فور ویمن بھٹکل کی طالبات وجئے پورا کی اکامہادیوی یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ چھٹویں سمیسٹر امتحانات میں بی اے ، بی ایس سی اور بی کام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھر ایک بار انجمن ادارہ اور کالج کا نام روشن کیا ہے۔
کالج پرنسپل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق بی کام میں طالبات کےکامیابی کی شرح 96فی صد ہے ۔ 76طالبات میں سے 47امتیازی اور 19فرسٹ کلاس کے ساتھ کل 73طالبات کامیاب ہوئی ہیں۔ کالج کی طالبہ نمرہ بنت ندیم احمد شاہ بندری نے 4200میں سے 4077نمبرات (97.7فی صد)کے ساتھ کالج میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
جب کہ سائنس کےبی ایس سی میں کامیابی کی شرح 95.7فی صد ہے۔امتحان میں شریک 23میں سے 16امتیازی اور 5فرسٹ کلاس کے ساتھ کل 22 طالبات نے کامیابی حاصل کی ہیں۔ میمون النساء بنت کے عبدالباری نے 4100میں 3686نمبرات (89.90فی صد) حاصل کرتےہوئے کالج کی سطح پر اول نمبر حاصل کیا ہے۔
اسی طرح آرٹس کے شعبہ بی اے میں 29طالبات میں سے 15امتیازی اور10فرسٹ کلاس کے ساتھ 26طالبات کامیاب ہوئی ہیں تو شعہ کے کامیابی کی شرح 89.7فی صد ہے ۔ کالج کی سطح پر نصینہ بنت الطاف حسین کوبٹے نے 3900میں سے 3546نمبرات (90.92فی صد ) حاصل کرتےہوئے اول مقام حاصل کی ہیں۔ اس موقع پر انجمن کے صدر اڈوکیٹ محمد مزمل قاضیا، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری، کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر سلیم، کالج پرنسپل رئیسہ شیخ سمیت عہدیداران ، انتظامیہ ارکین، اساتذہ وغیرہ نے کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی ہیں۔