بھٹکل انجمن کالج آف ایجوکیشن کا سالانہ جلسہ :صرف نمبرات نہیں بلکہ شخصیت اور قابلیت بھی اہم : ساجد ملا  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th November 2018, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28؍نومبر (ایس او نیوز)جو طلبا اساتذہ تربیتی کورس کو مکمل کئے ہیں وہ صرف درس وتدریس کی حد تک نہ رہیں بلکہ مسابقاتی امتحانات میں بھی شریک ہوتے ہوئے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کا بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی سرپرستی چلنے والی انجمن کالج آف ایجوکیشن کا سالانہ جلسہ میں بطور مہمان خصوصی بی ایڈ طلبا سے مخاطب تھے۔ موصوف نے کہاکہ زندگی آسان نہیں ہے، موجودہ دور مسابقاتی دور ہے صرف نمبرات کام نہیں آئیں گے بلکہ اپنی شخصیت ، قابلیت بھی بہت اہم ہیں ان سب کا مجموعی حاصل اعلیٰ عہدے ہوتے ہیں۔ اعزازی مہمان کاروار  کے ڈی ڈی پی آئی نارائن گوند نایک نے کہاکہ معاشرے بہتراساتذہ کی عزت کرتاہے ، اساتذہ سماجی فکر کے ساتھ خدمت خلق میں بھی مصروف ہونے کی تلقین کی۔ انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے سکریٹری محسن شاہ بندری نے پروگرام کی صدارت کی۔ کالج پرنسپال ڈاکٹر زکیہ زرزری نے کالج رپورٹ کی خواندگی کی۔ اس موقع پر طالبہ الماس نورہ محمد فاروق علی جی  کو بہترین طالبہ کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔

پروگرام کی شروعات ریشمہ خاتون کی تلاوت قرآن سے ہوئی ۔ جس کا اردو، انگریزی اور کنڑا ترجمہ سہانہ ، نیہا انجم اور مشفقہ نے پیش کیا۔ شائنہ نے ہدیہ نعت پیش کی۔ نشا اور ساتھیوں نے استقبالیہ ترانہ پیش کیا تو صباح آفرین نے استقبال کیا۔ پرتیکشھا اور سوچیترا نائک نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا ۔ انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...