بھٹکل : انجمن بائز ہائی اسکول کا سالانہ جلسہ : محمد محتشم کو’وقارِ انجمن ‘ گولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd January 2024, 12:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :2 جنوری  (ایس اؤ نیوز )انجمن بوائز ہائی اسکول  کے جماعت دہم میں زیر تعلیم ہونہار طالب علم محمد محتشم ابن محمد ساجد محتشم کوہائی اسکول کی جانب سے  ہر سال دئیے جانےوالا ممتاز ایوارڈ ’وقارِ انجمن‘ گولڈ میڈل  سے اعزاز بخشا  گیا۔

31ڈسمبر 2023بروز اتوار کو ہائی اسکول کے صحن میں منعقدہ سالانہ جلسےمیں جماعت دہم کے ہی عزیزی محمد تنوف ابن محمد طہ چنا اور عزیزی محمد عطیف ابن رئیس فاروقی کو وقارانجمن کےسلور میڈل سے نوازاگیا۔

سالانہ جلسہ کے مہمان خصوصی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے دنیا کو بہتر بنانے اورروشن  مستقبل سنوارنے میں علم کی اہمیت و ضرورت پر خطاب کیا۔طلبا کی زندگی میں علم کی اہمیت اور موجودوہ دور اس کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے  مولانا نے طلبا سے کہاکہ انہیں علم کے میدان میں بہتر کارکردگی انجام دینی ہوگی۔ طلبا اگر اپنے خوابوں کو سجانے کا طئےکرلیں اور اس کے لئے سخت محنت ومشقت کریں تو کامیابی یقینی ہونے کی بات کہی۔ اعزای مہمان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عثمان عبید جوباپونے موجود ہ دور میں ٹکنالوجی اور رابطہ عامہ و مواصلات کے رول پر روشنی ڈالتےہوئے طلبا سے کہاکہ تعلیم کے میدان ٹکنالوجی اور رابطہ عامہ بہت اہم کردار ادا کرتےہیں اسی طرح انہوں نے سوشیل میڈیا کو شوق کے لئے استعمال نہ کرتےہوئے علم کی ترقی اور پھیلاؤ کے لئے اپنانے پر زور دیا۔

صبح کی تقریب میں استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا سید سالک برماور ندوی نے مہمان خصوصی کے طورپرطلبا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر تعلیمی ، ثقافتی ، کھیل مقابلوں میں بہتر ین کارکردگی پیش کئے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ سالانہ جلسے کی صدارت انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر دوم محمد صادق پلور نے کی ۔

سالانہ جلسے کا آغاز عزیز ی ابوبکر صدیق رکن الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ عزیزی محمد جوکاکو نے ہدیہ نعت پیش کی۔ اسکول کے استاد مولانا عبدالحفیظ مفتاحی نے استقبال کیا تو عزیزی احمد عارف اکرمی نے مہمان کا تعارف پیش کیا۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس عبداللہ عمر رکن الدین نے اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اسکول کے استاد جریر حسن شوپا نے کلمات تشکر ادا کئے۔ جلسےمیں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی ، انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، اسکول بورڈ سکریٹری سعداللہ رکن الدین سمیت معززین، والدین و سرپرست اور طلبا موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...