بھٹکل کے عبدالمجید اترکنڑا کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر نامزد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th February 2019, 7:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍فروری (ایس او نیوز)بھٹکل کے عبدالمجید کو اترکنڑا ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر کی حیثیت سے نامزد کئے جانے کا پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیاگیا۔

اے آئی سی سی اقلیتی شعبہ کے صدر ندیم جاوید کی توثیق سے عبدالمجید کی نامزدگی ہوئی ہے۔ ضلع کانگریس اقلیتی شعبہ کو مضبوط کرتےہوئے متحرک رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ عبدالمجید گزشتہ 40برسوں سے کانگریس پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔ اس سے قبل عبدالمجید ضلع یوتھ تنظیمی سکریٹری، بھٹکل کانگریس سکریٹری کےطور پر کام کاتجربہ رکھتے ہیں۔ عبدالمجید کی نامزگی پر سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، بھٹکل کانگریس کے سبھی عہدیداران نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...