بھٹکل میں ایک شخص نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2020, 8:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26/مئی (ایس او نیوز) یہاں آزادنگر فورتھ کراس میں ایک 22 سالہ نوجوان نے گھر کے ایک کمرے میں ہی  چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت محمد مستقیم شیخ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ نوجوان المونیم کا کام کرتا تھا مگر شہر میں پچھلے دو ماہ سے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے المونیم کا کام نہیں تھا، البتہ چھوٹا موٹا کام کرکے دو پیسہ  حاصل کررہا تھا، کسی بات کو لے کر اس کے والد نے  نوجوان کو کچھ برا بھلا کہا جس سے ناراض نوجوان نے منگل شام کو اپنے ہی گھر کے ایک کمرے میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹاون پولس اہلکار موقع پرپہنچے اور جائزہ لینے کےبعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیا،پولس  نے معاملہ درج کرتے ہوئے واقعے کے تعلق سے چھان بین شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...