بھٹکل تعلقہ میں7 نئے پٹرول پمپ شروع کرنے کا سنہرا موقع : خواہش مند حضرات فوری آن لائن عرضی پُرکریں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th December 2018, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ڈسمبر (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع میں پٹرول بنک کے مالک بننے کے  خواہش مندو ں کو حکومت نے سنہرا موقع فراہم کیاہے۔ اترکنڑا ضلع کے لئے کل 120نئے پٹرول بنک شروع کرنے کی منظوری دی ہے، بھٹکل تعلقہ میں کل 7پٹرول پمپ کی شروعات کے لئے آن لائن عرضی مطلوب ہے۔

جمعرات کی شام انڈین آئیل کارپوریشن کے مارکیٹنگ آفیسر آدتیہ اروند نے پرائیویٹ ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے پٹرول بنک کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں آبادی کے اضافے کے ساتھ ہی ایندھن کے استعمال میں بھی بڑھوتری دیکھی جارہی ہے۔ ایک لحاظ سے پٹرول اور ڈیزل  کے استعمال میں بالترتیب  7اور9فی صد اضافہ ہواہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ملک بھر میں 5500نئے پٹرول بنکوں کی شروعات کے لئے منظوری دی ہے۔ جن میں انڈین آئیل کارپوریشن ، بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم کمپنیوں کے ذریعے روزگار میں مواقع فراہم کرنا مقصود ہے۔

پٹرول بنک کی شروعات کے خواہش مند افراد متعلقہ ضروریات کو پورا کرنا لازمی ہے۔ دیہی علاقوں میں 20x20میٹر اور شہری سطح پر 35x40میٹر کی جگہ ہونا چاہئے۔ جس کے لئے 15لاکھ روپئے ناقابلِ واپسی فیس طئے کی گئی ہے۔ ایس ایس ایل سی میں کامیاب ،متعلقہ علاقہ میں اپنی ملکیت والی زمین نہیں بھی ہے تو  عرضی داخل کرسکتے ہیں البتہ عرضی منظور ہونے کے بعد متعینہ وقت کے اندر زمین کی ملکیت کوحاضر کرنا ضروری ہے۔ جس کے لئے آخری تاریخ 24ڈسمبر 2018ہے۔ آن لائن عرضی بھرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ درکار ہے۔ خواہش مند حضرات www.petrolpumpdealerchayan.in ویب سائٹ کے ذریعے مکمل جانکاری حاصل کرسکتےہیں۔ پریس کانفرنس میں کاماکشی پٹرول پمپ کے مالک ناگیش بھٹ، مرڈیشور شیوانی پٹرول پمپ کے رام کرشنا نائک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...