بھٹکل میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں نیشنل لیول کراٹے چمپئین شپ کا خوبصورت افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd December 2018, 8:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍ڈسمبر (ایس او نیوز) شوٹ کان کراٹے انسٹی ٹیوٹ بھٹکل کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے نیشنل لیول اوپن کراٹے چمپئین شپ –2018 کا بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے آج سنیچر کو چراغ جلا کر افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنیل نائک نے  کہاکہ کراٹےجسم  کی حفاظت کرنے والا فن ہے  جس میں خود اعتمادی بہت اہمیت رکھتی ہے، کراٹے ایک بیرونی ملک کا فن ہونے کے باوجود ہم بھارتیوں نے اس کو اپنایا ہے۔ جیسے ہی پتہ چلتاہے کہ یہ کراٹے مین ہے تو اس کو دیکھنےکا انداز بدل جاتاہے۔سنیل نائک نے کیا کہ  کراٹے اسوسی ایشن کی تشکیل کرتے ہوئے اس کو ترقی دینے والے واسودیو نائک گرچہ آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں، مگر منتظمین کو اس تعلق سے فکر مند ہونےکی ضرورت نہیں ہے ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، انہوں نے  منتظمین کو بتایا کہ اگر وہ  بھٹکل میں  کراٹے اسکول کے لئے ذاتی عمارت کی تعمیر کا ارادہ رکھتے ہوں  وہ  ترقی جات منصوبے سے امداد منظور کرکے دے سکتے ہیں۔

شوٹ کان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے صدر سریش نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئیں ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے کہا کہ کراٹے خاص کر لڑکیوں کے لئے بے حد ضروری ہے، کراٹے کے ذریعے لڑکیاں اپنی حفاظت آپ کرسکتی ہیں۔  کسی بھی مشکل حالات کا وہ  اس فن کے ذریعے بڑی دلیری کے ساتھ سامنا کرسکتی ہے۔

 مین ریفری کے وی روی ،ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا ،اترکنڑا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ، آٹو رکشا یونین کے صدر کرشنانائک آسارکیری ، اعزازی صدر گنگادھر نائک اور خصوصی مدعوئین کے طورپر وجئے وانی کے ایڈیٹر وویک مہالے  موجود تھے، جنہوں نے اپنے اپنے  خیالات کااظہارکیا۔ ڈائس پر مین کوچر سی راجن، ودیانجلی پبلک اسکول کے پرنسپال جوتش ایم ، ادارے کے اعزازی صدر کرن شانبھاگ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور وغیرہ موجود تھے۔

قومی سطح کے کراٹے چمپئین شپ کے لئے 7ریاستوں سے ہزاروں طلبا شریک ہوئے تھے۔ منجوناتھ نائک نے پرارتھنا کی تو استاد نارائن نائک نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...