بینگلور کے مشہور عالم دین کی کار کا حیدرآباد کے قریب سڑک حادثہ؛ ایک کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st November 2023, 9:48 AM | ریاستی خبریں |

حیدرآباد ۔ یکم نومبر (ایس او نیوز ) بنگلورو کے مشہور عالم دین مولانا محمد مزمل رشادی کی کار کاماریڈی میں سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں وہ زخمی ہو گئے جبکہ مولانا کے ایک ساتھی ذبیح اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق مولا نا مزمل رشادی مہاراشٹرا کے پر بھنی میں جلسہ سے خطاب کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد جارہے تھے کہ کاماریڈی ضلع میں رائل دھابہ کے قریب منگل علی الصباح تقریبا چار بجے ایک ڈی سی ایم وین، ان کی کار کے سامنے آگئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور نے توازن کھو دیا اور ان کی کار سڑک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ مولانا مزمل سمییت کار پر سوار مزید دو ساتھی زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی نوجوانوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے فوری بعد حادثے کی تصاویر مع ایک وائس مسیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس سے پتہ چلا کہ کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ مرحوم ذبیح اللہ کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے بنگلور روانہ کیا گیا ہے جبکہ کار پر سوار تمام زخمیوں کو کاماریڈی کے امیریا اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لئے حیدر آباد اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا رشادی کے سر اور جسم پر شدید زخم آئے ہیں اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے

خبر ملتے ہی دیون پلی پولس جائے وقوع پر وہاں پہنچی اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

دہلی، لکھنو، احمد آباد وغیرہ سے حج کے کرایہ میں کمی، لیکن بنگلور سے حج جانے والوں کے لئے 40 ہزار روپئے کرایہ میں اضافہ؛ کیا حج جانا سستا ہوگیا ؟

حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے گزشتہ دنوں وزارت ایک افسر کے اس بیان پر کہ اس بارحج کا کرایہ مختلف جگہوں سے محکمہ کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی کی بہت محنت اور کوششوں سے حج 2024 سستا ہوگیا ہے، دعویٰ کیا کہ افسران وزیر کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔