بیلگام میں سرکاری بسیں نہ رکنے کی وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل، ناراض طلبا کی کنٹرولرس سے شکایت : مفت مسافر کہہ کر طلبا کی توہین کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th September 2019, 7:25 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بیلگام:25؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)نارتھ ویسٹ کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NWKRTC) کی بیلگام ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں میں دوڑنے والی بسوں کے ڈرائیوروں اورکنڈکٹروں کے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں  طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کررہے ہیں۔

علاقے کے اسکول اور کالج جانے والے طلبا و طالبات نے الزام عائد کیاہے کہ بس ڈرائیور ہمیں بسوں میں چڑھنے سے روکتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اپنے اسکول اور کالج پہنچنے میں دیری ہوجاتی ہے۔ خاص کر بیلگام اور خانہ پور تعلقہ جات سے زائد  شکایات مل رہی ہیں۔ طلبا کا الزام ہے کہ بسیں اپنی جائے مقررہ پر نہیں رکتیں البتہ وہ دیگر مسافروں کو  بسوں  میں سوار کراتے   ہیں بس پاس ہونے کے باوجود طلبا کو بسوں کے اندر چڑھنے نہیں دیاجاتا۔ طلبا نے کہاکہ بسوں کے ڈرائیور اور کنڈکٹر ’’مفت کے مسافر‘‘ کہتے ہوئے ان کی توہین کرتے ہیں۔

اس دوران طلبا نے ایک  بس کو   روڈ بلاک کرتےہوئے روکنے کی کوشش کی، مگر بس طلبا کے روڈ پر ہونے کے باوجود اُن پر ہی چڑھنے کی کوشش کی، جس کی وڈیو سوشیل میڈیا پر اب وائرل ہوگئی ہے۔ وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ بس کس طرح طلبا کے سامنے تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، ایسے میں ایک طالب العلم بس کے بالکل بیچوں بیچ موجود ہے مگر  بس ڈرائیور کسی بھی ہچکچاہٹ کے ساتھ بے رحمی کے ساتھ بس کو آگے بڑھارہا ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ متذکرہ بالا پریشانی ضلع بیلگام کے کئی ایک تعلقہ جات میں پائی جارہی ہے ۔طلبا کے مسائل پر وضاحت کرتےہوئے ڈویزنل کنٹرولر ایم آر منجی نے بتایا کہ بیلگام اور خانہپور تعلقہ جات کے طلبا کی طرف سے انہیں شکایت موصول ہوئی ہے اور وہ ان کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے  متعلقہ شکایت کردہ مقامات پر کنٹرولرس کو نامزد کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان سبھی مقامات پر اب  کنٹرولر کو تعینات کیاگیا ہے جہاں بسیں نہیں رکتی ہیں۔منجی کے مطابق فی الحال چار مقامات پر کنٹرولر خدمات انجام دے رہے ہیں، مزید شکایتیں موصول ہونے پر ان میں اضافہ بھی ہوسکتاہے۔ انہوں نے یقین  دلایا  کہ طلبا کی  شکایت کے مطابق جن مقامات پرطلبا نے بسوں کو رکانے کے باوجود نہ رُکنے کی شکایت کی ہے   ان جگہوں کی نشاندہی کی جارہی ہے اور اگر ان میں سچائی پائی جاتی ہے تو پھر ان ڈرائیوروں کو معطل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ طلبا کو اسکولوں اور کالجوں کو پہنچنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...