بحرین میں نوائط ملن کا خوبصورت انعقاد، ایکشن سونگ اور نوائطی ڈراموں سے حاضرین ہوئے خوب محظوظ ؛ ہونہار طلبہ کو دیا گیا تعلیمی ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th November 2022, 12:28 PM | خلیجی خبریں |

بحرین 13 نومبر(ایس او نیوز/روشن جمیل آرمار) مورخہ 11 نومبر جمعرات کی شام کو بحرین میں منعقدہ بھٹکل مسلم جماعت کا “نوائط مِلن” پروگرام نہایت کامیاب رہا جس میں بحرین کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکل کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

نوائط ملن کا یہ گیٹ ٹوگیدر بحرین کے معروف ہوٹل “رامی گرانڈ، سیف” میں منعقد کیا گیا تھا، لذیذ عشائیہ کے ساتھ شروع ہوا۔

تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری اور کنیرا مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب یونس قاضیا نے شرکت کرتے ہوئے ممبران جماعت کو مل جل کر رہنے اور جماعت کو مضبوط ومستحکم کرنے پر زور دیا۔ 

نوائط مِلن کا آغاز برادرم عبداللہ عسکری کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، مولوی محمد اظہر الدین آر مار نے تلاوت کا ترجمہ پیش کیا۔ صدر جماعت، جناب الطاف مصباح نے محفل کی صدارت کی اور جناب منور علی انصار پیرزادے کی سریلی نعت سے محفل کو منور کیا گیا۔ جنرل سکریٹری جناب مسیب پٹیل نے استقبالیہ کے ساتھ مہمانان کا مختصراً تعارف پیش کیا۔ 

نوائط مِلن میں چھوٹے ننھے منے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ خاص کر بچوں کا ایکشن سونگ اور “حج کے موقع پر ہونے والی ریاکاری کا ایک منظر” نامی نوائطی ڈرامہ بہت پسند کیا گیا۔ اس کے علاوہ بچوں نے اپنی معصوم زبان میں عربی حمد، نشیت اور اسماء حسنی پیش کئے جس کو سامعین نے بہت پسند کیا۔ 

ممبران میں دینی معلومات کو اجاگر کرنے اور دلچسپی پیدا کرنے کی غرض سے دینی کوئز کا اہتمام کیا گیا تھا اور صحیح جوابات دینے والوں کو ایک گرام سونے کے سکہ سے نوازا گیا۔ 

تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا جو کل سات (7) طالبعلموں کے نام رہا

بتاتے چلیں کہ بھٹکل مسلم جماعت بحرین ہر سال بحرین میں مقیم بھٹکلی ہونہار طلبا و طالبات کی ہمت افزائی کے لئے تعلیمی ایوارڈ کا اہتمام کرتی ہے جو کہ ساتویں، دسویں، بارہویں درجات اور ڈگری میں پچاسی فیصد (%۸۵) یا اس سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طالبعلموں کو دیا جاتا ہے۔ امسال یہ ایوارڈ موجودہ سال کے ساتھ ساتھ پچھلے دو سالوں میں بھی امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کو دیا گیا۔ 

جماعت کے صدر جناب محمد الطاف مصباح نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے پروگرام کے بہترین انعقاد پر اراکین انتظامیہ سمیت پروگرام میں شریک مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ 

پروگرام کی نظامت جناب اطہر پیرزادے اور سرفراز احمد محتشم نے خوبصورت انداز میں نبھائی اور آخر تک محفل کو گرمائے رکھا۔ پروگرام میں ریفل ڈرا کے ذریعہ انعامات تقسیم کئے گئے جس میں پہلا انعام 75,000 ہندوستانی روپیہ، دوسرا 300 بحرینی دینار، تیسرا انعام 10گرام سونے کا سکہ اور چوتھا انعام 55,555 ہندوستانی روپیہ تھے۔ اس کے علاوہ بہت سارے سونے کے سکے، امریکی ڈالرز اور ہندوستانی روپیوں کے ساتھ بچوں کو سائیکلیں اور دوسری چیزیں انعامات میں شامل تھیں۔ جو رافیل ڈرا کے ذریعہ ممبران میں تقسیم کئے گئے۔ نوائط مِلن کے کنوینر جناب محمد اسحاق پلور صاحب نے آخر میں سبھوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام مولوی عبدالرزاق خلیفہ کی دعائیہ کلمات پر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...