آرایس ایس کے خلاف رائے عامہ بیدار کرنے کے لئے محاذ تشکیل دیں: ششی کانت سینتھل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2019, 9:18 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:02؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)بی جےپی ، آر ایس ایس سماج میں پیدا کررہے  فرقہ وارانہ سوچ کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے روشن خیال اداروں کو ایک محاذ تشکیل دے کر سرگرم ہونے کی ضرورت ہے۔ سابق آئی اے ایس آفیسر ششی کانت سینتھل نے ان خیالات کااظہار کیا۔

بنگلورو میں گوری پتریکا بلگا کے زیر اہتمام گاندھی بھون میں سنئیر صحافی دوڈی پالیہ نرسمہامورتی کی گرفتاری کو لے کر سماجی کارکنان اور عوامی صحافیوں پر ہونےو الے حملوں کا سامنا کرنے کے متعلق منعقد کئے گئے سیمنار میں وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت عوامی مفاد میں کام کرنےو الوں کی گرفتاری کاعمل جاری رکھنے کے واضح علامات ہیں،اگر  اس کو روکنا ہے تو ہمارے سامنے صرف ایک ہی راستہ ہے وہ یہی ہے کہ رائے عامہ کو ہموار کیاجائے۔

آر ایس ایس جمہوریت کی راہ سے پورے نظام کو فرقہ وارانہ رنگ بھرنے کی کوشش کررہی ہے، فرقہ پرستوں کو بھی پارلیمنٹ کو  بھیجنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ان حالات میں روشن خیال، ترقی پسند تنظیمیں آر ایس ایس کی عوام مخالف پالیسیوں کو واضح کرنے کے لئے سوشیل میڈیا کو کامیابی کے ساتھ استعمال کرنے کی بات کہی۔

آج کے سیاست دان، ججس اور پولس ڈپارٹمنٹ  اخبارات، نشریہ میڈیا، فیس بک، واٹس اپ پر شائع ہونےو الی خبروں کو بہت ہی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اسی لئے ترقی پسندوں اور روشن خیال فکر رکھنے والے ہرایک کو جو سچائی وہ جانتےہیں اس کو سوشیل میڈیا پر لکھتے ہوئے عوام کی کثیر تعداد تک پہنچنے پر زور دیا۔

کوموسوہاردا ویدیکے کے اشوک کے ایل نے خطاب کرتے  ہوئے کہاکہ فرقہ پرست گھروں میں تک گھس گئے ہیں، کرو یا مرو کے حالات ہیں، تو ترقی پسند تنظیمو ں کو متحدہ طورپر آر ایس ایس نظریات کے خلاف رائے عامہ کی بیداری ضروری ہے۔ سنئیر صحافی سنیل سرسنگی نے کہاکہ پچھلے 20برسوں سے عوامی مفاد میں کام کرنے والے صحافی نرسمہا مورتی کو بی جےپی حکومت نے گرفتارکیا ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید صحافیوں کو ، حقوق انسانی کے جہدکاروں کو گرفتارکرنےکی سازش رچی گئی ہے، اس کو روکنے کے لئے ہم سب کو متحد ہ جدوجہد کرنے پر زور دیا۔

سمینار کی صدارت کرتےہوئے سنئیر صحافی اندودھر ہوناپور نے کہاکہ موجودہ واقعات عوامی فکر رکھنےو الوں کے لئے خطرہ بنتے جارہے ہیں، عوام مخالف پالیسوں کی تنقید کرنے پر گرفتارکرنے ، دھمکی دینے کے حالات پیدا ہوگئے ہیں، ان حالات میں ترقی پسندوں کو اپنے اختلافات بھول متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ سمینار میں سابق آئی اے ایس آفیسر کنن گوپی ناتھن، پروفیسر نگرگیرے رمیش، واسو، سرور بینکی کیرے، منوہر، پروفیسر شیورامیا، نارائن سمیت مختلف تنظیموں کے کارکنان شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...