بنگلورو: ریاست کی 67اہم شخصیات کو راجیواتسوا ایوارڈ کا اعلان : اترکنڑا ضلع سے یکش گانا اور جانپد کے ماہرین کو بھی ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st November 2022, 4:57 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم نومبر(ایس اؤ نیوز) 67ویں کرناٹکا راجیواتسوا کی مناسبت سے ریاست کے اہم ادیبوں ، کھلاڑیوں ، سماجی خدمتگاروں اور پس پردہ کارناموں کو انجام دینےوالےسمیت کل 67لوگوں کو راجیواتسواایوارڈ کا اعلان کیاگیا ہے۔ اعلان کئےگئےفہرست میں اترکنڑا ضلع قبائلی طبقے سے تعلق رکھنےو الےمشہور یکش گانا کے فن کار بھاگوت سبرامنیا ، دھاریشور اور منڈگوڈ کے جانپد(دیہی گیت) کے فن کار سہدیوپا ایرپا نڈیگیر کانام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بھارت امرت مہوتسوا کے پیش نظر بہترین خدمات انجام دینےو الے 10اداروں کو بھی ایوارڈ کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔

امسال راجیواتسواایوارڈ  کےلئے منتخب ایوارڈیافتگان کو بھارت سرکار کی طرف سے دئیے جانےوالے پدم شری ایوارڈ نمونےکو اپناتے ہوئے منتخب کیاگیا ہے۔حکومت اور راجیواتسوا ایوارڈ کمیٹی نے  سماج میں رہتےہوئے تشہیر اور شہرت سے دور پس پردہ بہترین اور غیرمعمولی کاموں کو انجام دینےو الے اہل لوگوں کو ترجیح دی ہے۔ اسی طرح سماج کی بھلائی کےلئے بہترین خدمات دینے والے کئی سارے اداروں اور تنظیموں کی شناخت کرتےہوئے ان کے کاموں کی تصدیق کیا جانا خاص بات ہے۔

ریاستی وزیر برائے کنڑا اور سنسکرتی سنیل کمار نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا اس مرتبہ راجیواتسوا ایوارڈ کے عرضیاں قبول نہیں کی جائیں گی ، اس کےباوجود بہت ساری عرضیاں وصول ہوئی تھیں تو کمیٹی نے ان میں سے  چند لوگوں کو منتخب کرتےہوئے ایک متوازن فہرست کا اعلان کیا ہے۔

اترکنڑا ضلع سے بھاگوت سبرامنیا، اُڈپی ضلع کے فن کار گُڈ ّپانار، سِہی کہی چندرو، یکش گانا کے فن کار ڈاکٹر ایم پربھاکر جوشی ، ایم اے نائک،  دکشن کنڑا ضلع سے اشوک شٹی ،اسرو کے سابق  ڈائرکٹر شیون، بزرگ ادیب ا۔ر۔مترا، پروفیسر کرشنا گوڈا، انگلش چینل تیر نے والے اپاہج کھلاڑی راگھویندر انویکر، موظف آئی اے ایس افسر مدن گوپال، سولیگیر مادمّا، جنگلات کے تحفظ کےلئے کام کرنے والے رام نگر کے سالومرد ننگنا، بزرگ فلمی ایکٹر دتّنا، اویناش، بلدیاتی کارکن ملّمّا  ،ہاویری کے مہیشورگوڈا، کملما سولگتی ، اننت چاریہ بالاچاریہ ، صحافی ایچ آر شریش،گدگ کے  غوث محی الدین شرہٹی ، محقق ڈاکٹر ایم جی ناگراج ،بنگلورو کے سبُبّارام شٹی ، گوپال کرشنا شرما، صوبہ دار بی کے کمار سوامی ، کورگ کے گنیش تمیا،چک منگلوروسے  چندرشیکھر نارائن ،رائچور کے ڈی آر بلورگی ، شیموگہ کے ایل ایچ منجوناتھ ، بیرونی کنڑیگا ممبئی کے دیوی داس شٹی ، اروند پاٹل، تلنگانہ کے کرشنا مورتی مانجا، گلف سے راج کمار ، میڈیکل میں شیموگہ کے  ڈاکٹر ایچ ایس موہن ، ڈاونگیرہ کے ڈاکٹر بسونتپا ، کریپا، ہاویری کے ایم ایس کوری شٹر،بیدر کے بلبیر سنگھ ، بی وی نائیڈو سمیت  67 لوگوں کو ایوارڈ کےلئے منتخب کیاگیا ہے۔

ایوارڈ انتخاب کے لئے ذات، علاقائی انصاف سمیت سبھی زاویوں سے دیکھاگیا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسوا کے پیش نظر 10 سماجی اداروں کو بھی ایوارڈ کے اہل ماناگیا ہے۔ میسور کا رام کرشنا آشرم، بنگلورو کا امرت ششو نواس، سُمنا فاؤنڈیشن ، ہاویری کا اگڑی فارم ، گدگ ضلع کا لنگائیت پرگتی شیل سنستھاشامل ہیں۔ سال 2022کے ایوارڈ یافتگان کومنتخب کرنے کےلئے ریاستی حکومت نے کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ وزیر سنیل کمار کی صدارت میں کمیٹی نے ایوارڈیافتگا ن کو منتخب کیا جس کو وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں فہرست کی توثیق کی گئی ۔

سریلی آواز کے مالک بھاگوت : سرسی کے بڈگتٹّو سے تعلق رکھنے والے یکش گانہ کے ماہر بھاگوت سبرامنیا دھاریشور ، کمٹہ تعلقہ کے گوکرن سے تعلق رکھنےو الے لکشمی نارائن بھٹ اور لکشمی  کے اکلوتے فرزند ہیں۔ قریب 45سے زائد برسوں سے یکش گانا میں مشغول ہیں۔ ناٹک اور موسیقی کےپروگراموں میں وائرنگ اور مائک سٹ فراہم کئے جانے سےا ن کی زندگی شروع ہوتی ہے۔ ہندوستانی اور ناٹک میں پیش ہونے والی موسیقی کا تجربہ رکھنے والے بھاگوت اپنے زمانے کے مشہور فن کار متوفی کالنگ ناوڈ سے خاصا لگاؤ رکھتے تھے۔ کالنگ ناوڈجب  گوکرن   آئے  تو اپنے دوست دھاریشور کے والد سے ملنے گھر پہنچے  تو والد نے اپنے دھاریشور کو انہیں سونپتے کہاکہ اس کی تربیت کرنا تمہاری ذمہ داری ہے۔ تب دھاریشور ہنگارکٹے یکش گانا مرکز میں بطور متعلم داخل ہوئے۔ اس کے بعد دھاریشور کی صلاحیت پروان چڑھنے لگی اور وہ یکش گانا میں مشہورہوئے۔

جانپد کے فن کار سہدیوپا: منڈگوڈ تعلقہ اندور سے تعلق رکھنے والے سہدیوپا نڈگیری جانپد (دیہی گیت) کے بزرگ اور ماہر فن کار ہیں۔ اپنے مخصوص اسلوب اور آواز میں دیہی گیتوں کو پیش کرتےہوئے عوامی سطح پر کافی مشہور ہوئے۔ منڈگوڈ تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد صدر کے طورپر بھی انہوں نے خدمات انجام دی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...