کاروار میں آپریشن کے دوران ہوئی زچہ کی موت۔ گھروالوں نے لگایا ڈاکٹروں پر کوتاہی کا الزام ۔ اسپتال کے سامنے کیا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2020, 10:17 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،4؍ستمبر (ایس او نیوز) کاروار ضلع  اسپتال میں  زچگی کے بعد جس خاتون کو بچے بند کرنے کا آپریشن کروانے کے لئے سرجری وارڈ میں  داخل کیاگیا تھا اس کی موت واقع ہوجانے پر گھر والوں نے اسپتال کے ڈاکٹروں پر الزام لگایا اور ڈسٹرکٹ اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گیتا (30سال) نامی خاتون نے تین دن پہلے دوسرے بچے کو جنم دیا تھا۔زچگی کے تین دن بعد اس کی نس بندی کرنے کے لئے اس کو  آریشن تھیٹر میں لے جایاگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب آپریشن سے پہلے اس کو بے ہوشی کا انجکشن دیا گیا تو اس کو دل کا دورہ پڑا ۔ پھر فوری طور پر اس کو آئی سی یو میں لایا گیااو ر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔مگر کچھ ہی دیر میں خاتون فوت ہوگئی۔

جب زچہ کی  موت کی خبر گھر والوں کو دی گئی تو انہوں نے اسے ڈاکٹروں کی غفلت اور کوتاہی قرار دیتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لئے اسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔گھر والوں کا کہنا ہے  کہ پہلی مرتبہ ایک لڑکے کو جنم دینے والی گیتا نے تین دن پہلےنارمل ڈیلیوری میں ایک لڑکی کو جنم دیا تھا۔گیتا اور اس کے شوہر شیو ناتھ نے دو بچے ہی کافی سمجھتے ہوئے  اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے ہی آئندہ کے لئے نس بندی کروانے کافیصلہ کیا تھا۔مگر آپریشن کے لئے تھیٹر میں لے جانے کے بعد اس کو دوپہر تین بجے بے ہوشی کی حالت میں باہر لاکر سیدھے آئی سی یو میں رکھا گیا اور پھر تھوڑی دیر بعد بے ہوشی کی دوا کے  ساتھ اس کو دل کادورہ پڑنےسے اس کی موت ہونے کی بات گھروالوں کوبتائی گئی۔یہ خبر معلوم ہوتے ہی سیکڑوں لوگ اسپتال کے سامنے جمع ہوگئے اور اسے بے ہوش کرنے والے ڈاکٹر کی بے پروائی قرار دیتے ہوئے  زبردست احتجاج کرنے لگے ۔ ہنگامے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران اور عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور لوگوں کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کرنے لگا مگر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈاکٹر کو موقع پر بلایا جائے کیونکہ اس نے اپنی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے اس زچہ کا قتل کیاہے۔   گھر والوں کی طرف سے ڈاکٹرکے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کے بعداس معاملے  کی تحقیق کرنے کے لئے پوسٹ مارٹم کی کارروائی انجام دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے اب پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔اس کے بعد ہی اگلی کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...