اعظم خان سےشکست سے دوچارجیا پردہ کریں گی بی جے پی میں 'غداری' کی شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2019, 12:03 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک سبھا الیکشن 2019میں رامپورسے بی جے پی امیدوارجیا پردہ کو سماجوادی پارٹی - بہوجن سماج پارٹی اتحاد کےامیدواراعظم خان کےخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رامپورمیں ملی شکست کے بعد بی جے پی لیڈرجیا پردہ نے بڑا بیان دیا ہے۔ جیا پردہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا 'میں پارٹی کے سینئرلیڈروں سے بات کروں گی اوران لوگوں کے بارے میں بتاوں گی، جنہوں نے مخالف پارٹی کی مدد کی'۔

بالی ووڈ اداکارہ اوربی جے پی لیڈر جیا پردہ نے کہا کہ مخالف پارٹی کی مدد کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کےلئے پارٹی کے سینئرلیڈروں سے کہوں گی۔ اس سے قبل بی جے پی امیدوارجیا پردہ پربولتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں کسی کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی شکایت ہے کہ میڈیا کے ساتھیوں اورہمارے سیاسی مخالفین نے ہم پرگھٹیا الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آنجہانی والدین تک کوگالیاں دی گئیں۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی امیدواراعظم خان نے اپنی حریف امیدوارجیا پردہ کو ایک لاکھ 9 ہزار 997 ووٹوں سے شکست دی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماروتی سوزوکی نے نرملا سیتا رمن کو غلط قرار دیا، کہا کہ ”پہلے تحقیق کریں پھر بیان دیں“

آٹو موبائل سیکٹر میں مندی کیلئے وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی جانب سے اولا اوبیر کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر ہر طرف تنقید ہورہی ہے۔ اب ملک کی سب سے بڑی کارمینو فیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے بھی اس بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔

بابری مسجد معاملہ: سپریم کورٹ کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر ہو گا: سبرامنیم سوامی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیدڑ و راجیہ رکن سبرامنیم سوامی نے دعوی کیا ہے کہ اجودھیا قضیہ کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر آئے گا اور متنازعہ زمین پر جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔

اعظم خان کی حمایت میں جیل جانا بھی منظور: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی رکن پارلیمان محمد اعظم خان کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے 81 سے زیادہ مقدمے درج کئے جانے کے بعد رکن پارلیمان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی صدر اکھلیش یادو نے سنیچر کو کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر کی حمایت میں وہ پارٹی لیڈروں و کارکنوں ...

ہندی کو پورے ملک کی زبان بنانے کےامت شاہ کے بیان پر اپوزیشن کا سخت ردعمل

  بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ کے یوم ہندی کے موقع پر ہندی کو پورے ملک کی زبان بنانے کے بیان پر حزب اختلاف نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کی سالمیت کو متاثر کرنے والا بیان قرار دیا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔