بھٹکل کے ایک طالب علم نے مسجدوں کو عطیہ دی خود کی تیار کردہ خود بخودسینیٹائزرخارج کرنے والی مشین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st August 2020, 7:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل کم / اگست (ایس او نیوز)کووِڈ عالمی وباء کے پس منظر میں سینیٹائزر کا استعمال اب عام زندگی کا معمول بن گیا ہے۔ بشمول مساجد اور عبادت گاہوں کے تمام عوامی مقامات پر کسی چیز کو چھونے سے پہلے سینیٹائزر ہاتھوں پر لگانا لازمی کردیا گیا ہے۔

 چونکہ عوامی مقامات پر مختلف لوگ سینیٹائزر کی بوتلوں کو دن میں کئی بار چھوتے ہیں اس لئے سینیٹائزر کو آٹومیٹک طریقے سے خارج کرنے والی مشینیں  وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہیں۔

 منگلورو کے پی اے پولی ٹیکنیک کالج میں زیر تعلیم بھٹکل کے طالب علم محمد سہیل ابن سلیم کوٹیشور(نواسہ  مولانا شبیر اکرمی صاحب مرحوم)نے خود اپنے طور پر ایسی ایک مشین تیار کرنے کے بعد عطیہ کے طور پر اس نے بھٹکل کی دو اہم مساجد کے حوالے کیا ہے۔ اب ان دونوں مقامات پر اس مشین کا استعمال شروع کیا گیاہے۔

اس موقع پرمختلف اداروں اور مساجدکے ذمہ داران کے علاوہ کالج کے ذمہ داران نے اس کارآمد کوشش کے لئے نوجوان طالب علم کی ستائش کی ہے۔ اور عوامی مقامات پر اس کا استعمال شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...