گوہاٹی میڈیکل کالج میں ایک ڈاکٹر کورونا پازیٹو، میڈیکل کالج فوری طور پر بند

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2020, 7:49 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،8؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں اور طبی اہلکاروں کے بھی کورونا پازیٹو آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ آسام سے سامنے آیا ہے جہاں گواہاٹی میڈیکل کالج کے ایک ڈاکٹر میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ آسام حکومت نے اس خبر کو ملنے کے بعد گواہاٹی میڈیکل کالج کو نئے مریضوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گوہاٹی میڈیکل کالج میں پی جی اسٹوڈنٹ ایک ڈاکٹر کا جب کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی ہے۔ اس کے بعد میڈیکل کالج میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور فوری طور پر میڈیکل کالج کو نئے مریضوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

آسام کے وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما نے میڈیا ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گواہاٹی میڈیکل کالج کو نئے مریضوں کے لیے آئندہ کچھ دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسا اس میڈیکل کالج میں ایک پی جی اسٹوڈنٹ کے کورونا پازیٹو ملنے کے بعد کیا گیا۔ ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ اس ڈاکٹر کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کرائی جا رہی ہے تاکہ وائرس انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ گوہاٹی میڈیکل کالج کو سینیٹائز کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا چکا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ نئے مریضوں کے لیے میڈیکل کالج کو بند کرنے کے ساتھ ہی پہلے سے داخل مریضوں کے لیے کچھ خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ میڈیکل کالج بند کرنے کا فیصلہ سب کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گوہاٹی میڈیکل کالج میں موجود طبی اہلکاروں اور ملازمین کے سیمپل اکٹھا کیے جا رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ مزید کوئی کورونا کی زد میں ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ آسام میں بھی کورونا کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ جمعرات کے روز آسام میں کورونا کے 8 نئے مریض سامنے آئے تھے۔ اس میں گواہاٹی کے 4 اور کاچھر ضلع کے 4 مریض تھے۔ نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کل مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک مریض کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...