انکولہ :صرف انتخابات کے موقع پر گرجنے والے ایم پی کی کیا ضرورت ہے: ضلع کانگریس کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2024, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ  :18؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز )پچھلے 30برسوں سے رکن پارلیمان بنے بیٹھے اننت کمار ہیگڈے ریاستی وزیر اعلیٰ کے خلاف یک لہجہ میں بات کرنا غیر دستوری ہے اور نہ ہی مہذب ہے۔ اس طرح کے غیر ضروری بیانات دینے سے بہتر ہے کہ وہ بطور ایم پی کیاکیا ترقیاتی کام کئے ہیں وہ سب عوام کے سامنے پیش کریں۔ اترکنڑا ضلع کانگریس صدر سائی گاؤنکر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

شہر میں ضلعی کانگریس کی طرف سےمنعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ بطور ایم پی  اننت کمار ہیگڈے کی کارکردگی صفر ہے۔ ضلع کے کسی بھی ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ نہیں دی۔ جس طرح بارش کے موسم کی شروعات میں بجلی، گرج ہوتی ہے ویسے ہی اننت کمارہیگڈے انتخابات سے پہلے گرجدار آواز  میں بات  کرتےہیں اور عوام کے درمیان نفرت پیدا کرنےکی اہم وجہ بنتے ہیں۔ اگر انہیں ٹکٹ دیا بھی جاتاہے تو وہ جیت نہیں پائیں گے کیونکہ بار بار جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ نہیں دیاجاسکتا۔ اب عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کےخلاف جو بھی بیان بازی کی ہے ضلعی کانگریس اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔

بلاک کانگریس صدر پانڈورنگا گوڈا نے بات کرتےہوئے کہاکہ انتخابات کے موقع پر ہی اپنا مفاد حاصل کرنے کےلئے اننت کمارہیگڈے سرگرم ہوجاتےہیں۔ اس سے قبل انہوں نے دستور بدلنے کی بات کہی تھی ، ذات پات اور دھرموں کے درمیان خلیج پیدا کرکے ووٹ حاصل کرنا ہی ان کا مقصد ہوگیا ہے۔اننت کمار عوام کو بتائیں کہ انہوں نے  پچھلے 30برسوں سے ایم پی فنڈ کس کس تعلقہ کے کن منصوبہ جات میں خرچ کیاہے ۔اقلیتی شعبہ کے وجئے پلئے ، پرشوتم نائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانگریس لیڈران ونود بھاسگوڈ، کے ایچ گوڈا، اُدئیے نایک، یکناتھ نائک، شانتی اگیر، سدیپ بنٹھ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...