بھٹکل انجمن ڈگری اور پی یو کالجوں کے اشتراک سے شجرکاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st August 2019, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم اگست   (ایس اؤ نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر اور انجمن پی یو کالج کی طرف سے مشترکہ طورپر بروز جمعرات یکم اگست 2019ءکو انجمن آباد میں واقع کالج صحن میں  کالج طلبا کے تعاون سے شجرکاری کی گئی ۔

انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے اساتذہ اور طلبا کے ساتھ پہلا پودا نصب کرتےہوئے شجرکاری کی شروعات کی۔اس کے دونوں کالجوں کے پرنسپالس، اساتذہ اور طلبا نے صحن میں نشان زدہ گڑھوں میں  30سے زائد اشجار کی نصب کاری کرتے ہوئے صحن کو سرسبز و شاداب بنانے کی پہل کی۔  اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ،کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن  ،انتظامیہ ممبر محمد میراں صدیق، ڈگری کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق شیخ، پی یوکالج پرنسپال محمد یوسف کولا، نائب پرنسپال عبدالرحیم خان ،پی یو کالج اسٹوڈنٹ ویلفئیر آفیسر کرن دیواڑیگا سمیت سبھی اساتذہ ، طلبا و طالبات موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...