بھٹکل انجمن کالج فار ویمن کا یونیورسٹی رینک حاصل کرنے کا سلسلہ جاری؛ اس بار 5طالبات نے کیا نام روشن

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2019, 12:49 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 5/اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے مرکزی تعلیمی ادارے انجمن حامیئ مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن کالج فور ویمن کی شاندار کامیابی کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار انجمن کی پانچ طالبات نے نمایاں کامیابی درج کرتے ہوئے انجمن کو پانچ رینک دلانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

انجمن کالج فور ویمن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق مئی/جون 2019 کے امتحانات میں بی ایس سی کی تین طالبات نے یونیورسٹی رینک حاصل کیا ہے تو بی کام کی دو طالبات نے بھی رینک حاصل کرتے ہوئے انجمن کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

کرناٹکا اسٹیٹ اکّا مہادیوی ویمنس یونیورسٹی، وجیا پورا سے ملحق انجمن کالج کی طرف سے بی ایس سی کے فائنل امتحان میں 50اور بی کام کے امتحان میں 80طالبات شریک ہوئی تھیں۔ان میں سے بی ایس سی فیکلٹی میں مریم سمرن بنت سید سلیم پیرزادے نے %90.03 مارکس کے ساتھ پوری کرناٹکا یونیورسٹی میں پہلا رینک حاصل کیا ہے، جبکہ فاطمہ مہرین قاضی بنت مقبول قاضی نے %88.59 مارکس کے ساتھ دوسرا رینک  اور خدیجہ ہانیہ کولا بنت محمد ہارون کولانے %86.64 مارکس کے ساتھ چھٹا رینک حاصل کیا ہے۔

اسی طرح بی کام فیکلٹی میں رعیفہ بنت ابو محمد سدّی باپا %89.46مارکس حاصل کرکے یونیورسٹی میں 6th رینک اور عائشہ ضحی بنت باغ محمد ظفر  %88.96مارکس کے ساتھ 9thرینک پانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک کی اس ویمنس یونیورسٹی سے ریاست کے 150کالجوں کو الحاق ہے اور ہر سال امتحانات میں ہزاروں طالبات شریک ہوتی ہیں۔ ایسے میں پچھلے کچھ عرصے سے انجمن کالج بھٹکل کی طالبات ہر سال شاندار مظاہرا کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ان امتحانات میں نمایاں مقام پانے میں کامیاب ہورہی ہیں۔یقینا ان طالبات کی شاندار کارکردگی کے پیچھے ان کی اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ان کے اساتذہ کی کڑی محنت اور ایک فعال و متحرک منیجمنٹ کا بھی بڑا اہم کردار ہے۔

 طالبات کی اس قابل ستائش کامیابی پر اساتذہ اور انتظامیہ کے ذمہ داران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ انجمن کے تمام تعلیمی مراکز کے طلبہ اور اساتذہ اسی طرح بہترین نتائج لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...