سرسی میں کانگریسی امیدوار انجلی نے کہا : میں اتر کنڑا والوں کو ہماری زمین، پانی کے تحفظ کی گارنٹی دیتی ہوں

Source: S.O. News Service | Published on 4th April 2024, 12:02 PM | ساحلی خبریں |

سرسی، 4 / اپریل (ایس او نیوز) سرسی بلاک کانگریس کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے کہا کہ میں اتر کنڑا والوں کو ہماری زمین اور پانی کے تحفظ کے علاوہ ہماری ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کی گارنٹی دیتی ہوں ، اس لئے مجھے آپ لوگوں کو آشیرواد چاہیے ۔
    
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کا کام ہونا چاہیے ۔ انہیں ملازمتیں ملنی چاہیے ۔ یہاں کی مختلف ثقافتوں کو عالمی سطح پر متعارف کرنے کی کوشش ہونی چاہیے ۔  یہ بی جے پی اور کانگریس کے بیچ الیکشن نہیں ہے ۔ کسی کی بے عزتی کرنے کا یا ہار جیت کا الیکشن بھی نہیں ہے ۔ بلکہ غریبوں کے ساتھ جو نا انصافی ہو رہی ہے اس کے خلاف پارلمینٹ میں آواز اٹھانے کا الیکشن کا ہے ۔ میں گزشتہ 25 سال سے عوامی خدمت کر رہی ہوں ۔ مجھے لوگوں کا دکھ درد معلوم ہے ۔ 
    
ڈاکٹر انجلی نے کہا کہ سرسی اور خانہ پور میں کوئی بہت زیادہ فرق نہیں ہے ۔ دونوں طرف جنگلاتی زمین اتی کرم کے مسائل ہیں ۔ پورے اتر کنڑا کے عوام کو یقین دلاتی ہوں کہ میں آپ کی آواز بن کر پارلیمنٹ میں  جاوں گی ۔ پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں ہی اتی کرم کا مسئلہ اٹھاوں گی ۔ اس کے لئے میں آپ کے کندھے سے کندھا ملا کر جد و جہد کروں گی ۔
    
سینئر کانگریسی رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعے دیش کو دئے گئے دستور کے مطابق جمہوری طرز پر حکومت چل رہی ہے ، لیکن یہاں کے رکن پارلیمان  کہتے ہیں کہ اگر مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار ملا تو دستور کو بدل دیں گے ۔ ہماری گارنٹیوں کا مذاق اڑانے والے وزیر اعظم اب "یہ مودی کی گارنٹی ہے" کہنے لگے ہیں ۔ ہبلی انکولہ ریلوے لائن منصوبے کو عمل میں لانے کے لئے رکن پارلیمان نے کوشش نہیں کی ۔ آپ لوگوں نے بھی ان سے سوال نہیں کیا ۔

وزیر اعظم نے نوکریاں دلانے کی بات کی تھی مگر بے روزگاری اب ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔ کانگریس پارٹی غیر حقیقی باتیں نہیں کرتی ۔ جو کہتی ہے اس پر عمل کرکے دکھاتی ہے ۔ ڈاکٹر انجلی خانہ پور - سرسی کی امیدوار نہیں بلکہ کانگریس کی امیدوار ہیں ۔ اس ضلع کی امیدوار ہیں ۔ انہیں جیت دلانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ۔
    
ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کھلے عام کہا تھا کہ ہم ترقیاتی کاموں کے لئے چنے نہیں گئے ۔ چناو کے لئے پھر کوئی نیا جھوٹ لے کر بی جے پی والے آئیں گے ۔ وہاں کارکنان سے لے کر وزیر اعظم تک صرف جھوٹ بولنے والے موجود ہیں ۔ انہوں نے تاریخ میں کبھی سچ نہیں بولا ۔ ضلع کے عوام کو درپیش جنگلاتی زمین اتی کرم کے مسئلے پر رکن پارلیمان نے ایک مرتبہ بھی پارلیمنٹ میں بات نہیں کی ۔ اس لئے آپ لوگ سوچ سمجھ کر ہی ووٹ ڈالیں ۔ ہم اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے پانچ گارنٹیوں کو لاگو کرنے کے بعد پھر ایک بار آپ لوگوں سے ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو جیت دلانے کی مانگ کر رہے ہیں ۔ 
    
اس موقع پر سرسی ایم ایل اے بھیمنّا نائک، کانگریس ضلع صدر سائی گاونکر، ایڈوکیٹ جی ٹی نائک، وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی ناکامیوں اور کانگریس کی طرف سے جاری کی گئی گارنٹیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو جیت دلانے کی اپیل کی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...