سعودی عرب کے وسط میں میٹھے پانی کا قدیم تریم چشمہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 11:29 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 17/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) سعودی عرب کے تاریخی مقامات کی تصاویر جمع کرنے کے شوقین فوٹو گرافر عبدالالہ الفارس نے اپنی تصاویر میں مملکت کے وسط میں میٹھے پانی کے ایک قدیم ترین کنوئیں کا سراغ لگایا ہے۔ پانی کا یہ کنواں نہ صرف سعودی عرب بلکہ 'جزیرۃ العرب' کا قدیم ترین کنواں تصور کیا جاتا ہے۔

"خفس" نامی یہ کنواں میٹھے پانی کا پرانا کنواں ہے۔ یہ مصنوعی کنواں نہیں بلکہ یہاں سے قدرتی طور پر پانی پھوٹ کر باہر نکلتا اور نہ صرف آس پاس کے کھیتوں کھلیانوں کو سیراب کرتا ہے بلکہ وہاں سے گذرنے والے مسافروں، راہ گیروں اور عام شہریوں اور ان کی مویشیوں کی پیاس بھی بجھاتا ہے۔

خفس یا دغرہ کےنام سے مشہور پانی کا یہ کنواں سعودی عرب کی وسطی گورنری الدلم میں اس بستی کی نسبت سے مشہور ہے۔ اس کنوئیں کے اطراف میں کئی تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کی علامات موجود ہیں۔ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے جنوب میں یہ مقام 120 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔

سیاحتی گائیڈ ولید العبیدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے پانی کے اس عظیم الشان چشمے کے بارے میں باتے میں بتایا کہ خفس دغرہ کے اطراف میں کھیتوں اور زرعی فارم ہائوسز کا قیام شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں کیا گیا۔ سنہ 1939ء میں شاہ عبدالعزیز کے حکم سے الدلم کے مقام پر موجود پانی کے چشمے کے اطرف میں زرعی مقاصد کے لیے کئی فارم قائم کیے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں الدلم کا کہنا تھا کہ خفس قدرتی زمین کے اندر الدلم پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقام قدرتی پانی کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ اگرچہ اس جگہ کے اطراف میں کئی بار لوگوں نے عارضی طور پر قیام کیا۔ سنہ 1358ھ خفس چشمے کے پانی کو آس پاس کی آبادیوں نے پینے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس کنوئیں کے قریب پرانے زمانے کا قبرستان بھی موجود ہے جبکہ پتھر کے دور کی باقیات بھی ملی ہیں۔ قریب موجود پہاڑوں اور چٹانوں پر زمانہ قدیم کی نقش ونگاری بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ دغرہ کے شمال میں 15 کلومیٹر کی مسافت پرایک قدیم بستی کے آثار ملتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...