مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت، پھانسی کے پھندے سے لٹکی ملی لاش

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2021, 12:25 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پریاگ راج،21؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی پیر کے روز مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ ان کی لاش پریاگ راج واقع ان کے باگھمری مٹھ میں ہی پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور فورنسک ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈاگ اسکواڈ کو بھی مٹھ بلایا گیا ہے۔ مہنت نریندر گری کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سمیت متعدد سیاسی و سماجی ہستیوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق اکھل بھارتیہ اکھاڑا پرییشد کے صدر مہنت نریندر گری کی موت کے بعد سادھو-سَنتوں میں غم کا ماحول چھا گیا ہے۔ جائے وقوع پر پہنچی پولیس کا کہنا ہے کہ مٹھ کے کمرے میں ہی مہنت نریندر گری کی لاش لٹکی ہوئی تھی اور چاروں طرف سے گیٹ بند تھا۔ پولیس نے شروعاتی جانچ کی بنیاد پر اسے خودکشی کا معاملہ بتایا ہے، لیکن تحقیقات جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ فورنسک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور پولیس کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔ کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ مہنت نریندر گری کو کسی سازش کے تحت مارا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی کچھ بھی مصدقہ طور پر نہیں کہا جا سکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

منی پور میں جمہوریت ہائی جیک، سیکورٹی فورسز کے سامنے جبراً این ڈی اے کے لیے ڈلوائے گئے ووٹ، کانگریس کا سنگین الزام

وزیراعظم کے متنازع بیان پر الیکشن کمیشن کا نوٹس ملنے کے بعد بھی جے پی نڈا نےویڈ یو پیغام کے ذریعہ حملہ کیا کہ’’کانگریس درج فہرست ذاتوں، قبائل اور او بی سی کے حقوق چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے‘‘اس پر کانگریس نے نڈا کے الزام کو دروغ گوئی قرار دیا

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...