اجیت پوار این سی پی کو چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2023, 11:06 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،2/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچی ہوئی ہے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار این سی پی سے بغاوت کر کے کئی ارکان اسمبلی کے ساتھ شندے حکومت میں شامل ہو گئے۔ اجیت پوار نے اتوار یعنی 2 جولائی کو راج بھون میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی موجودگی میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران این سی پی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل نے بھی مہاراشٹر کے وزیر کے طور پر حلف لے لیا۔

نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی حلف برداری کے دوران راج بھون میں موجود تھے۔ مہاراشٹر کے سابق وزرائے داخلہ دلیپ ولسے پاٹل، حسن مشرف، سنجے بنسوڈے، ادیتی تٹکرے، دھرماراؤ اور دھننجے منڈے نے بھی مہاراشٹر کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

بی جے پی کے مہاراشٹر کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ این سی پی کے اجیت پوار اور ان کے ساتھی قائدین آج پی ایم مودی کے وژن کی حمایت کرنے آئے ہیں۔ اس مساوات سے مہاراشٹر کو مضبوطی حاصل ہوگی۔ اور اس سے مہاراشٹر آگے جائے گا۔ مہاراشٹر کے وزیر سدھیر منگنٹیوار نے کہا کہ نیشنلسٹ پارٹی نے بی جے پی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آج این سی پی کے کئی ایم ایل اے شامل ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے اجیت پوار نے این سی پی ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی تھی۔ جس پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ مجھے بالکل نہیں معلوم کہ یہ میٹنگ کیوں بلائی گئی ہے لیکن اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے انہیں کو قانون سازوں کی میٹنگ بلانے کا حق ہے۔ وہ یہ کام باقاعدگی سے کرتے ہیں، میں اس ملاقات کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔

ایک نظر اس پر بھی

اگنی ویر اسکیم فوج کے خلاف ہے، اقتدار میں آئے تو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیں گے: راہل گاندھی

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے دہلی میں ہونے والے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل انتخابی مہم سے دہلی کی سیاسی فضا انڈیا الائنس کے حق میں نظر آ رہی ہے۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔

کسان تحریک کو مودی حکومت نے کیا نظر انداز، پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کو ایم ایس پی چھین لینے کی دھمکی!

وزیر اعظم مودی کے آج ہریانہ اور پنجاب میں جلسوں سے خطاب کرنے سے قبل کانگریس نے ان پر پر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کئی سوال پوچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 5 سالوں سے ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش کے کسانوں کی تحریک کو مسلسل نظر انداز کیا ...

ووٹر ٹرن آؤٹ شیئر کرنے کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا حلف نامہ

الیکشن کمیشن نے بدھ  کو سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے ایک حلف نامے میں کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد دینے والے فارم سی 17 کی تفصیلات کو عام نہیں کیا جا سکتا اور اس سے ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔

تیجسوی یادو کو کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے گرفتار، سی ایم کجریوال کا بڑا دعوی

لوک سبھا انتخابات 2024 کے چھٹے مرحلے کے تحت 25 مئی کو دہلی کی سات سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ادھر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر کجریوال نے بدھ  کو کہا کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری اپوزیشن کے لیے ایک پیغام ہے۔عام آدمی پارٹی لیڈر نے کہا ...

الیکشن کمیشن نے جے پی نڈا اور ملکارجن کھرگے کے نام جاری کیں ہدایات

الیکشن کمیشن (ای سی) نے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو رہنما خطوط دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے صدور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پارٹیوں کے اسٹار کمپینرز کو اپنی تقریر درست کرنے، احتیاط برتنے کو برقرار رکھنے کے لیے باضابطہ نوٹ جاری کریں۔