اگنی ویر اسکیم فوج کے خلاف ہے، اقتدار میں آئے تو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیں گے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2024, 5:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے دہلی میں ہونے والے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل انتخابی مہم سے دہلی کی سیاسی فضا انڈیا الائنس کے حق میں نظر آ رہی ہے۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ اسی کے تحت کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات  کو شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار کے لیے دلشاد گارڈن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اس الیکشن میں لڑائی آئین کے تحفظ کی ہے۔ ہندوستان کے کروڑوں لوگ کھڑے ہیں، کانگریس پارٹی کھڑی ہے، اگر آپ نے آئین کو بدلنے کی کوشش بھی کی تو آپ دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کنہیا کمار میں  کسانوں کی سمجھ ہے اور بین الاقوامی مسائل کی بھی سمجھ ہے۔ اگر کنہیا مجھ سے کہے کہ میں بایولوجیکل (حیاتیاتی) نہیں ہوں، مجھے پرماتما نے بھیجا ہے تو میں کہوں گا کہ بھائی یہ باہر مت کہہ دینا۔ لیکن مودی جی کہتے ہیں کہ میں بایولوجیکل نہیں ہوں، مجھے پرماتما نے بھیجا ہے۔ اگر کوئی راہ چلتا شخص یہ کہے کہ تو ہم کہیں گے کہ آپ جاؤ اپنا کام کرو اور ہمیں اپنا کام کرنے دو، لیکن پی ایم کی ایسی بات پر چمچے واہ واہ کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جب ملک میں کورونا سے لوگ دم توڑ رہے تھے تو یہ تھالی بجانے اور ٹارچ جلانے کے لیے کہہ رہے تھے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ پرماتما نے جنہیں بھیجا ہے وہ صرف 22 لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ غریب عوام 24 گھنٹے ہاتھ جوڑ کر قرض معافی مانگتے ہیں، تعلیم مانگتے ہیں اور نریندر مودی صرف دیکھتے رہتے ہیں۔ وہ صرف امبانی اور اڈانی کے لیے اسکیمیں لاتے ہیں۔ صرف صنعتکاروں کا قرض معاف کر تے ہیں۔ راہل گاندھی نے اگنی ویر اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوج کے خلاف ہے۔ اگر ہماری حکومت بنی تو اسے پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے ختم کر نے والے ہیں کیونکہ یہ نریندر مودی لائے ہیں، یہ فوج نہیں لائی ہے۔

کانگریس کی مہالکشمی یوجنا کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 4 جون کے بعد جب انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی تو خط غربت سے نیچے تمام خاندانوں کی فہرست بنائی جائے گی۔ کروڑوں لوگوں کے نام آئیں گے۔ اس کے بعد ہر خاندان میں سے ایک خاتون کو منتخب کریں گے جس کے اکاؤنٹ میں 4 جولائی کو 8500 روپے منتقل ہو جائیں گے۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ ہم ہر مہینے خواتین کے اکاؤنٹس میں 8500 روپے کھٹا کھٹ بھیجتے رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

نیٹ پرچہ سوالات افشاء کیس، امتحان سے ایک دن پہلے پیپر ملنے کا انکشاف

بہار پولیس کے معاشی جرائم یونٹ (ای او یو) نے جو نیشنل ایلجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ۔ یوجی) 2024ء میں پرچہئ سوالات کے افشاء کی تحقیقات کررہی ہے، ہفتہ کے روز 11 امیدواروں کو نوٹسیں روانہ کی ہیں، جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

آندھرا کے سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے گھر پر چلا بلڈوزر، غیر قانونی تعمیر کی شکایت کے بعد میونسپل کارپوریشن کی کارروائی

 آندھرا پردیش میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے صدر جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں واقع گھر پر بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میونسپل کارپوریشن نے یہ ...

نیٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبہ پر پٹنہ میں طلبا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

 این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان میں مبینہ گڑبڑی کو لے کر طلباء میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کو سینکڑوں طلباء اس امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر سڑکوں پر اترے اور زبردست مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق احتجاجی طلباء ہٹانے کے لئے پولیس کو طاقت کا استعمال ...

نیٹ پیپر لیک معاملہ: بہار میں اب تک 14 اور گجرات میں 5 ملزمین گرفتار

نیٹ (این ای ای ٹی) پیپر لیک اور نقل معاملہ دن بہ دن طول پکڑتا جا رہا ہے۔ روزانہ نئی نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور اپوزیشن پارٹیاں حکمراں طبقہ پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک بہار اور گجرات سے مجموعی طور پر 19 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کا وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اہلیہ کو حکم، سوشل میڈیا سے ہٹائی جائے عدالتی کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ

  دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق کیس میں عدالت کی سماعت کی ویڈیو ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔