کسان تحریک کو مودی حکومت نے کیا نظر انداز، پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کو ایم ایس پی چھین لینے کی دھمکی!

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2024, 4:57 PM | ملکی خبریں |

نئی  دہلی، 23/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعظم مودی کے آج ہریانہ اور پنجاب میں جلسوں سے خطاب کرنے سے قبل کانگریس نے ان پر پر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کئی سوال پوچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 5 سالوں سے ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش کے کسانوں کی تحریک کو مسلسل نظر انداز کیا ہے۔ کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اب وہ پرالی جلانے پر پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں سے ایم ایس پی چھیننے کی بات کر رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی اس پالیسی کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانا آنے والی انڈیا اتحاد کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ ہم نے اپنے نیائے پتر (انتخابی منشور) میں کسانوں کے لئے 5 ٹھوس ضمانتیں دی ہیں۔

صحیح دام - سوامی ناتھن فارمولے پر مبنی ایم ایس پی کی قانونی ضمانت

قرض کی معافی - قرض کی معافی کے منصوبے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے مستقل کمیشن

بیمہ کی ادائیگی کی براہ راست منتقلی - فصل کے نقصان کے 30 دنوں کے اندر رقم براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی

مناسب درآمدی برآمدی پالیسی - نئی درآمدی برآمدی پالیسی کسانوں کے مشورے سے بنائی جائے گی

جی ایس ٹی سے پاک کھیتی – کھیتی کے لیے ضروری ہر چیز سے جی ایس ٹی کو ہٹا دیا جائے گا

خیال رہے کہ عام انتخابات کے چھٹے مرحلہ کی تشہیر آج یعنی جمعرات کی شام ختم ہو جائے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی آج ہریانہ اور پنجاب میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پہلی ریلی ہریانہ کے بھیوانی-مہیندر گڑھ لوک سبھا حلقہ میں دوپہر 2 بجے منعقد ہوگی۔ اس کے بعد پی ایم مودی 4.30 بجے پنجاب کے پٹیالہ میں جلسہ عام کریں گے۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی اہلیہ پرنیت کور پٹیالہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

آندھرا کے سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے گھر پر چلا بلڈوزر، غیر قانونی تعمیر کی شکایت کے بعد میونسپل کارپوریشن کی کارروائی

 آندھرا پردیش میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے صدر جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں واقع گھر پر بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میونسپل کارپوریشن نے یہ ...

نیٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبہ پر پٹنہ میں طلبا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

 این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان میں مبینہ گڑبڑی کو لے کر طلباء میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کو سینکڑوں طلباء اس امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر سڑکوں پر اترے اور زبردست مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق احتجاجی طلباء ہٹانے کے لئے پولیس کو طاقت کا استعمال ...

نیٹ پیپر لیک معاملہ: بہار میں اب تک 14 اور گجرات میں 5 ملزمین گرفتار

نیٹ (این ای ای ٹی) پیپر لیک اور نقل معاملہ دن بہ دن طول پکڑتا جا رہا ہے۔ روزانہ نئی نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور اپوزیشن پارٹیاں حکمراں طبقہ پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک بہار اور گجرات سے مجموعی طور پر 19 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کا وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اہلیہ کو حکم، سوشل میڈیا سے ہٹائی جائے عدالتی کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ

  دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق کیس میں عدالت کی سماعت کی ویڈیو ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

مشہور مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف ’یو اے پی اے‘ کے تحت چلے گا مقدمہ

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے مشہور مصنفہ اروندھتی رائے اور کشمیر کے ایک سابق پروفیسر کے خلاف 2010 میں دہلی میں ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں سخت یو اے پی اے (انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایل جی ...