ووٹر ٹرن آؤٹ شیئر کرنے کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا حلف نامہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2024, 4:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکشن کمیشن نے بدھ  کو سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے ایک حلف نامے میں کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد دینے والے فارم سی 17 کی تفصیلات کو عام نہیں کیا جا سکتا اور اس سے ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔ اس سے چھیڑ چھاڑ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اپنے حلف نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے لحاظ سے ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار کا اندھا دھند انکشاف اور اسے ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے سے اس  انتخابی مشینری میں افراتفری پھیل جائے گی جو لوک سبھا انتخابات میں مصروف ہے۔

الیکشن کمیشن نے اس الزام کو بھی جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں کی پولنگ کے دن جاری کیے گئے اعداد و شمار اور اس کے بعد کی پریس ریلیز میں ہر دو مرحلوں کے لیے 5-6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ دراصل الیکشن کمیشن نے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی عرضداشت کے جواب میں دائر 225 صفحات کے حلف نامے میں یہ بات کہی ہے۔ اپنی درخواست میں اے ڈی آر نے الیکشن کمیشن کو لوک سبھا کے ہر مرحلے کی ووٹنگ کے اختتام کے 48 گھنٹے کے اندر ووٹنگ کے ڈیٹا کو کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس نے بدھ  کو ووٹنگ کے وقت کے اعداد و شمار اور الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ حتمی اعداد و شمار کے درمیان بڑے فرق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے ووٹر اس سے پریشان ہیں۔ پارٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا تھا کہ ووٹر ووٹنگ کے چار مرحلوں کے دوران الیکشن کمیشن کی سرگرمیوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔ کمیشن کو حتمی ووٹنگ کے اعداد و شمار سامنے لانے میں 10-11 دن لگتے ہیں اور پھر ووٹنگ کے بعد کے اعداد و شمار اور حتمی اعداد و شمار میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ ووٹنگ کے وقت اور بعد کے اعداد وشمار میں ایسا تفاوت اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

آندھرا کے سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے گھر پر چلا بلڈوزر، غیر قانونی تعمیر کی شکایت کے بعد میونسپل کارپوریشن کی کارروائی

 آندھرا پردیش میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے صدر جگن موہن ریڈی کے حیدرآباد میں واقع گھر پر بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میونسپل کارپوریشن نے یہ ...

نیٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبہ پر پٹنہ میں طلبا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

 این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان میں مبینہ گڑبڑی کو لے کر طلباء میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کو سینکڑوں طلباء اس امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر سڑکوں پر اترے اور زبردست مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق احتجاجی طلباء ہٹانے کے لئے پولیس کو طاقت کا استعمال ...

نیٹ پیپر لیک معاملہ: بہار میں اب تک 14 اور گجرات میں 5 ملزمین گرفتار

نیٹ (این ای ای ٹی) پیپر لیک اور نقل معاملہ دن بہ دن طول پکڑتا جا رہا ہے۔ روزانہ نئی نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور اپوزیشن پارٹیاں حکمراں طبقہ پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک بہار اور گجرات سے مجموعی طور پر 19 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کا وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اہلیہ کو حکم، سوشل میڈیا سے ہٹائی جائے عدالتی کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ

  دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق کیس میں عدالت کی سماعت کی ویڈیو ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

مشہور مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف ’یو اے پی اے‘ کے تحت چلے گا مقدمہ

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے مشہور مصنفہ اروندھتی رائے اور کشمیر کے ایک سابق پروفیسر کے خلاف 2010 میں دہلی میں ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں سخت یو اے پی اے (انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایل جی ...