ہوناور ۔ بنگلور ہائی وے پر کار بائک سے ٹکرا کر فرار؛ ولکی کا معصوم لڑکا جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2021, 2:30 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 6 مئی (ایس او نیوز/ذاکر کٹنگری)  ہوناور تعلقہ کے   ولکی میں  پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک سترہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد ابن  ریاض عبدالحمید  قاضی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ ولکی میں  ہوناور۔بنگلور ہائی وے پر جمعرات کو  پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ محمدقاضی اپنے   خالہ زاد  بھائی محمد نائف قاضی (24) کے ساتھ  اُس کی بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار   ولکی  کے   قریب میں واقع اے ٹی ایم جارہا تھا یا اے ٹی ایم ہوکر واپس ولکی جارہا تھا  جس کے ددوران  ایک تیز رفتار کار پیچھے سے آکر ان کی بائک کو ٹکر ماردی  اور جائے وقوع پر سے فرار ہوگئی۔ ٹکر لگتے ہی    محمد اور نائف دونوں بائک سے گرے،   مگر محمد قاضی زخموں کی تاب نہ لاکر جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔   انا للہ و انا الیہ راجعون۔ حادثہ میں محمد نائف کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔

پتہ چلا ہے کہ محمد قاضی دبئی میں میٹرک تک تعلیم مکمل کرنے کےبعد ہوناور  کالج میں پی یو سی کررہا تھا۔

ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔