امریکا اور جرمنی سمیت 6 ممالک ابوظبی کی سفری گرین لسٹ میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2021, 12:59 PM | خلیجی خبریں |

ابوظہبی ، 24؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) امارت ابوظہبی نے اپنی سفری گرین لسٹ (سبزفہرست) پر نظرثانی کی ہے اور اس میں امریکا اور جرمنی سمیت مزید6 ممالک کو شامل کر لیا ہے۔

ابوظہبی کی اس فہرست میں شامل ممالک کی تعداد اب 29 ہوگئی ہے۔ان ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں پہنچنے کے بعد لازمی قرنطین سے مستثنیٰ ہوں گے۔انھیں ابوظبی کے ہوائی اڈے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ابوظہبی کی اس سبز فہرست میں اس وقت درج ذیل ممالک شامل ہیں: آسٹریلیا، آذربائیجان ، بھوٹان ، برونائی دارالسلام، چین، کیوبا، جرمنی ،گرین لینڈ، ہانگ کانگ ، آئس لینڈ، اسرائیل ، جاپان ، کرغیزستان ، موریشس ، مالدووا ، مراکش ، نیوزی لینڈ ، پُرتگال، روس ، سعودی عرب ، سنگاپور ، جنوبی کوریا، اسپین ، سوئٹزرلینڈ ، تائیوان ، تاجکستان ، برطانیہ ، امریکا اور ازبکستان۔

اس فہرست میں پہلے سے شامل ممالک میں سے کسی کا نام حذف نہیں کیا گیا ہے بلکہ جرمنی ، آذربائیجان ، کرغیزستان، اسپین ، مالدووا اور امریکا کو شامل کیا گیا ہے۔

دنیا کے جن ممالک کے نام اس فہرست میں شامل نہیں ہیں،ان سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابوظہبی پہنچنے کے بعد 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا اور ابوظبی کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل پرواز پر سوار ہوتے وقت پی سی آر کا منفی ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بغیر ویکسی نیشن کے سعودی عرب میں سرکاری جگہوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلہ بند

سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سختی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے جس کے مطابق مملکت میں مقیم جن غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے انہیں یکم اگست 2021 سے سرکاری جگہوں میں داخلے، تقریبات میں شرکت اور پبلک ٹرانسپورٹ ...

خطبہ ٔحج میں ا مام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کی وبائی امراض سے متعلق احکام ِ نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین

خطبہ ٔحج میں ا   مام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ نے   وبائی امراض سے متعلق احکام ِ نبوی ؐ پر عمل  کرنے کی  تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جہاں طاعون پھیلاہووہاں  کے لوگ دوسرے علاقے میں نہ جائیں اور دوسرے علاقے کے لوگ اس علاقے میں نہ آئیں۔انہوں نے عالمی وبا کے اس دور میں ...

بدھ کو ہندوستان بھر  میں منائی جائے گی عیدالاضحٰی  ؛ سعودی عربیہ، دبئی ، عمان و دنیا کے دیگر کئی  ملکوں میں آج منگل کومنائی جارہی ہے  عید 

بھٹکل اور ریاست کرناٹک سمیت پورے ملک میں کل بدھ 21 جولائی   کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی، البتہ سعودی عربیہ، متحدہ عرب امارات،  عمان، کویت اور گلف کے دیگر ملکوں سمیت دیگر مختلف ممالک میں آج منگل کو ہی عید منائی جارہی ہے۔