عبدالرحیم الہلال اسوسی ایشن بھٹکل کےنئے صدر اور روشن کننگوڈا جنرل سکریٹری منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th January 2020, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24/جنوری (ایس او نیوز) مخدوم کالونی  میں گذشتہ پچیس سالوں سے قومی، ملی، تعلیمی، سماجی،  فلاحی اور نوجوانوں کو متحد رکھنے  کے لئے قائم  الہلال اسوسی ایشن  کے لئے  گذشتہ روز عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جناب عبدالرحیم  صدر اور جناب روشن کننگوڈا جنرل سکریٹری کے اہم عہدہ پر فائز ہوگئے۔  بدھ کی شب کو منعقدہ انتخابات میں  مولوی فیضان ایس ایم نائب صدر، مولوی سعید جوکاکو نائب سکریٹری، مولوی عمران کنڈلور محاسب اور مولوی شبیر گنگاولی خازن کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔

مخدوم کالونی  پہاڑی کا ایک بڑا حصہ الہلال اسوسی ایشن  کے دائرے میں آتا ہے جہاں چار مساجد ہیں، ساتھ ساتھ  بندر روڈ والا کافی حصہ بھی  الہلال کے حدود میں آتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ چار  سالوں سے بھٹکل میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی ہڈیاں،اوجھڑی  اور بےکار گوشت   جمع کرکے ٹھکانے لگانے  کی ذمہ داری قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے الہلال اسوسی ایشن کو دی تھی اور اس ادارہ کے نوجوانوں نے عید کی خوشی کے موقع پر بھی اپنا پورا وقت   بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے گذارا تھا جس کی ہر طرف سے ستائش کی گئی تھی۔

علاقہ کی فلاح و بہبودی کے ساتھ ساتھ کرکٹ ، کبڈی اور دیگر اسپورٹس مقابلوں میں بھی الہلال ٹیم  حصہ لیتی رہی ہے۔

الہلال کے نئے عہدیداران منتخب ہونے پر شہر کے کئی دیگر اسپورٹس سینٹروں کی جانب سے صدر، سکریٹری ودیگر عہدیداروں کو  مبارکبادیاں  پیش کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔