یوکرین میں کرناٹک کے 91 طلباء پھنسے ہیں:چیف منسٹر بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2022, 9:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاستی حکومت نے آج کہا کہ یوکرین میں ریاست کے 91 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور سبھی وہاں ایم بی بی ایس میں زیرتعلیم ہیں۔ دریں اثناء چیف منسٹر بسواراج بومئی نے جنگ زدہ ملک میں طلبہ کی سلامتی او ران کے انخلاء کے ضمن میں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے بات چیت کی۔

کرناٹک ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے) کے مطابق آج صبح 6بجے تک اس کے کنٹرول روم کو پھنسے ہوئے افراد سے متعلق موصولہ ضلع واری معلومات کے تحت تمام91  افراد یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔چو بیس گھنٹے کارکرد کنٹرول روم پر وصول کردہ یہ تمام معلومات وزارت خارجہ اور کیف میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ کو فراہم کردی گئیں تا کہ کرناٹک کے پھنسے ہوئے طلباء کی محفوط واپسی کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے جاسکیں۔

مزید برآں یوکرین کے سرحدی ملکوں میں وزارت خارجہ کے عہدیدار‘ متبادل راستوں سے محفوظ انخلاء کیلئے اہم مقامات پر موجود ہیں۔ہم نے ان سے پُرسکون رہنے اور صورت حال کا ہمت سے سامنا کرنے کی درخواست کی او رانہیں ان کے محفوظ انخلاء کے مسئلہ کی جنگی خطوط پر یکسوئی کا تیقن دیا۔

“ جو طلباء وہاں پھنسے ہوئے ہیں، ان میں بنگلورو کے 28، میسور کے 10، بیلاری اور ہاسن کے پانچ پانچ اور دیگر اضلاع کے طلباء شامل ہیں۔ کے ایس ڈی ایم اے نے کہا کہ وزارت خارجہ کی تازہ اطلاعات کے مطابق اس کی ٹیمیں‘ 24/ فروری کو یوکرین کی سرحدوں کیلئے روانہ ہوچکی ہیں اور یوکرین میں ہندوستانی شہریوں کی انخلاء میں مدد کرنے وزارت خارجہ کی ٹیمیں یوکرین کے سرحدی ملکوں ہنگری، پولینڈ، سلوواک جمہوریہ اور رومانیہ کو روانہ کی جارہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...